منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میںپت جڑد کے لفریب نظاروں نے بھی سیاحوں کو محسور کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-17
in مقامی خبریں
A A
وادی میںپت جڑد کے لفریب نظاروں نے بھی سیاحوں کو محسور کردیا

Autumn

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
وادی کشمیر ہر موسم میں ایک منفرد و مختلف نظارہ پیش کرتی ہے اور موسم خزاں میں جب درختوں خاص کر بلند قامت چنار کے پتے رنگ بدل کر زمین پر گرجاتے ہیں تو ان دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے بھی ملک کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے اطراف و اکناف سے سیاح یہاں آتے ہیں۔
موسم خزاں میں جب پتے درختوں سے جڑتے ہیں تو یہاں ہر سو زمین زرد چادر میں لپٹ جاتی ہے خاص کر وہ علاقے جہاں بلند قامت چنار کے درخت موجود ہیں۔
تفریحی مقامات جیسے مغل باغات نشاط باغ‘ شالیمارباغ، چنار باغ اور نسیم باغ جہاں دیو قامت چنار کے درخت موجود ہیں ، میں نظارہ سب سے زیادہ دلکش و دلپذیر ہوتا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کیلئے مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کا تاننا بندھا رہتا ہے ۔
سیاح خاص کر غیر مقامی سیاح ان جگہوں کے نظاروں اور پتوں پر چلنے سے نکلنے والی پُر اثر موسیقی جیسی آوازوں سے محظوظ ہوجاتے ہیں۔
بنارس سے تعلق رکھنے والی نیتی پانڈے نامی ایک سیاح جو ایک مصنفہ ہیں، نے یو این آئی کو بتایا کہ میں موسم خزاں کا ایسا نظارہ صرف بالی ووڈ کی فلموں میں دیکھا تھا۔انہوں نے کہا’’زمین پر بچھے خوبصورت چنار درختوں کے پتے اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہیں اس دلکش نظارے کی کوئی دوسری مثال نہیں ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس موقعے کیلئے خاص لباس زیب تن کیا تاکہ میں اس لباس میں اس خاص جگہ پر تصویریں کھنچوا سکوں جو میرا ایک دیرینہ خواب تھا اور آج شرمندہ تعبیر ہوا۔
موصوفہ نے کہا کہ مغل باغات نشاط باغ اور شالیمار باغ اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے بے مثال ہیں اور موسم خزاں میں تو یہاں کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ جاتے ہیں۔
نشاط باغ میں دلی سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح جس نے کشمیری روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور اسی میں چنار درختوں کے پس منظر میں تصویریں کھنچوا رہا تھا، نے کہا کہ کشمیر اس موسم میں تو سب سے زیادہ خوبصورت ہے ۔
سیاح نے کہا کہ یہاں ہر موسم میں آنا چاہئے صرف موسم گرما میں ہی نہیں بلکہ موسم یہاں موسم خزاں میں بھی آنا چاہئے اور یہاں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونا چاہئے ۔
ایک اور خاتون سیاح نے کہا کہ یہاں ہوائی اڈے پر اتر کر سری نگر کی طرف سفر کرنے کے دوران ہی تو مجھے ہر چیز خوبصورت نظر آئی اور جب نشاط پہنچی تو میں دنگ ہو کر رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار کشمیر آئی ہوں اور اب گلمرگ اور پہلگام جانے کا ارادہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا’’میں تو اب یہ بات تسلیم کرتی ہوں کہ جس نے زندگی میں کشمیر کی سیر نہیں کی اس نے کچھ بھی نہیں کیا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دربار مو روایت کے خاتمے کے خلاف جموںکے تاجروں کا پھر احتجاج

Next Post

کووڈ کیسوں میں کمی :ہوائی سفر کے دوران ماسک اب لازمی نہیں :حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
کووڈ کیسوں میں کمی :ہوائی سفر کے دوران ماسک اب لازمی نہیں :حکومت

کووڈ کیسوں میں کمی :ہوائی سفر کے دوران ماسک اب لازمی نہیں :حکومت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.