جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کو ورلڈ کپ کیلئے اسٹوکس سے ون ڈے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی امید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in کھیل
A A
انگلش ٹیم کا 15 سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

لندن//کرکٹ انگلینڈ کو امید ہے کہ اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس ایک روزہ طرز کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے حالیہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار کیا تھا، وہ جولائی کو ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے، اور کہا تھا کہ درحقیقت میں اس طرز میں اپنا 100 فیصد نہیں دے پا رہا تھا اور اب تینوں فارمیٹس میرے لیے غیریقینی کا باعث ہیں۔
ڈان کی نیوز کے مطابق انگلینڈ کے کوچ میتھیو موٹ نے کہا کہ ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا ون ڈے اسکواڈ میں بھرپور طریقے سے خیر مقدم کیا جائے گا۔میتھیو موٹ نے میڈیا کو بتایا کہ جب انہوں (بین اسٹوکس) نے مجھے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی تھی تو میں نے ان کو کہا تھا کہ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے میں اس کی حمایت کروں گا لیکن میں نے ان کو کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ لینا ضروری نہیں ہے، آپ کچھ وقت کے لیے 50 اوور کی کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔انگلینڈ ٹیم کے کوچ نے مزید کہا کہ میں نے انہیں (بین اسٹوکس) کو کہا تھا کہ آپ کبھی بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں، یہ ان کا فیصلہ ہے، ورلڈ کپ اگلے سال منعقد ہوگا اور اس وقت تک ہم زیادہ ٹی 20 نہیں کھیلیں گے لیکن یہ فیصلہ انہیں کرنا ہے، ہم ان سے جتنا حاصل کرسکیں اتنا زیادہ اچھا ہوگا۔
انگلینڈ نے پہلی بار 2019 میں ون ڈے انٹرنیشنل کے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، فائنل مقابلے کے ہیرو بھی بین اسٹوکس تھے، جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں ناقابل شکست 84 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ ہندوستان میں اگلے سال اکتوبر / نومبر میں کھیلے جانے والے 50 اوور کے ورلڈکپ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔
بین اسٹوکس نے ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو آئرلینڈ کے خلاف 25 اگست 2011 کو ڈبلن میں کیا تھا اور 105 میچوں میں 3 سینچریوں اور 21 نصف سینچریوں کی مدد سے 2 ہزار 924 رنز بنائے اور 74 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ 18 جولائی 2022 کو انگلش کپتان نے کہا تھا کہ ‘میں نے اس فارمیٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ میرے لیے انتہائی مشکل فیصلہ تھا کیونکہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انگلینڈ کے لیے کھیلتے ہوئے ایک ایک لمحے سے محظوظ ہوا اور ہمارا سفر شان دار تھا’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ فیصلہ اس لحاظ سے مشکل نہیں تھا کہ درحقیقت میں اس طرز میں اپنا 100 فیصد نہیں دے پا رہا تھا اور اب تینوں فارمیٹس میرے لیے غیریقینی کا باعث ہیں’۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو باہر کر دیا

Next Post

اگر مرکزی حکومت فنڈ جاری نہیں کئے تو ہم بھی جی ایس ٹی کا روپے روک لیں گے :ممتابنرجی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
Next Post
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی

اگر مرکزی حکومت فنڈ جاری نہیں کئے تو ہم بھی جی ایس ٹی کا روپے روک لیں گے :ممتابنرجی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.