جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یو ٹی سٹارٹ اپس میں سرفہرست ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-12
in اہم ترین
A A
یو ٹی سٹارٹ اپس میں سرفہرست ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے:ایل جی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے کہا ہے کہ یو ٹی اپنے نوجوانوں کی قابلیت کی وجہ سے سٹارٹ اپس میں سرفہرست ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سنہا نے آج تین روزہ کشمیر ایکسپو کے اختتامی اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پچھلے چند برسوں کے دوران ملک میں اختراع کا ماحولیاتی نظام مضبوط ہوا ہے اور ہندوستان نے اسٹارٹ اپ کے میدان میں عالمی سطح پر اپنا مقام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ ہر مرحلے پر اسٹارٹ اپس کے لیے مناسب مدد کے ذریعے پیدا کیا گیا ماحول اور ناکامی کے احیاء کے لیے فراہم کی گئی سہولیات ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ لاکھوں نوجوان اپنی آمدنی خود پیدا کر رہے ہیں اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کی وجہ سے ملازمتیں بھی حاصل کر رہے ہیں اور یہ نوجوان دنیا کا حال اور مستقبل ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ طویل المدتی کامیابی کے لیے نوجوان کاروباری افراد کو یہ سمجھنا ہو گا کہ اختراعات اور سٹارٹ اپ لوگوں اور معاشرے کے بارے میں ہیں نہ کہ صرف خیالات کے بارے میں۔
سنہانے کہا کہ دیہی شعبے میں ٹیکنالوجی اور اختراعات کو بروئے کار لانے کی زیادہ ضرورت ہے جس سے زندگی کا معیار بہتر ہو گا اور سماجی و اقتصادی ترقی میں اضافہ ہو گا ۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کے اختراع خیالات کے بجائے لوگوں کے بارے میں ہے ‘لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ کسی آئیڈیا کو تجارتی مصنوعات میں تبدیل کرنے کیلئے ہمیں اختراع کرنے والوں اور اسٹارٹ اپ کاروباریوں کو صحیح ماحول اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔
سنہا نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے تعلیمی اداروں میں انکیو بیشن سینٹر اسٹارٹ اپس کیلئے آئیڈیاز کی تعمیر اور پرورش میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ صرف ۸ برسوں میں ہندوستان نے۷۵ہزار اسٹارٹ اپس قائم کئے ہیں جن میں سے۵۰ فیصد ٹائر۲ اور ٹائر ۳ شہروں میں قائم کئے گئے ہیں جو ۴ لاکھ نوجوانوں کو براہ راست روز گار فراہم کرتے ہیں ۔
اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ نوجوان ہمیشہ سے ترقی پذیر ٹیکنالوجی کا لازمی حصہ رہے ہیں ‘سنہا نے کہا کہ ممکنہ نظریات اور نئے اسٹارٹ اپ نہ صرف اقتصادی ترقی اور پیداواری تنوع میں حصہ ڈالیں گے بلکہ پائیدار اور جامع ترقی میں بھی مدد کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق وزیر اعظم کے قاتلوں کو رہا کرنے کا فیصلہ غلط:کانگریس

Next Post

لوگوں کو اب بہتر طبی سہولیات تک رسائی:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
معیاری تعلیم تک عام آدمی کی رسائی کی کوششیں جاری:سنہا

لوگوں کو اب بہتر طبی سہولیات تک رسائی:سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.