ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مذہب کو سیاست سے الگ کرنے کی ضرورت ہے:آزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-11
in مقامی خبریں
A A
مجھے پارٹی چھوڑنے کیلئے مجبور کیا گیا‘آزاد کا کانگریس پر الزام

Former Congress leader Ghulam Nabi Azad interacts with the media, at his residence in New Delhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد نے جمعہ کو کہا کہ مذہب کو سیاست سے الگ کرنے کی ضرورت ہے۔
آزاد نے جمعہ کو پارٹی کی ایک تقریب میں کہا’’ہر ایک کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا حق ہے لیکن انہیں لوگوں کو متحد کرنے کی بات کرنی چاہئے، تقسیم پیدا کرنے کی نہیں۔ وہ لوگوں کو سیاست یا مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہ کریں۔ہمیں مذہب کو سیاست سے الگ کرنا پڑے گا‘‘۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ کچھ لیڈر اور پارٹیاں ہیں جو معاشرے میں تقسیم پیدا کر رہی ہیں۔
آزاد نے کہا ’’کچھ جماعتیں ایسی ہیں جن کے بیانات اور سرگرمیاں معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میں ایسی پالیسیوں پر تنقید اور مخالفت کرتا ہوں جو معاشرے میں تفرقہ پیدا کر سکتی ہیں‘‘۔
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ انتخابات کو نفرت پھیلانے کا بہانہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا’’ماضی میں بھی انتخابات ہوتے رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور اس کے عوام آزمائش کے وقت سے گزر رہے ہیں اور محض نعروں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
آزاد نے کہا ’’ہم نے کچھ نعروں کی وجہ سے ہزاروں جانیں گنوائی ہیں۔ ہم اس طرح کے نعروں کیلئے ایک اور جان بھی ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔‘‘ انہوں نے ۱۹۹۰ کی دہائی میں جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند لہر کے حوالے سے کہا۔
سابق وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا’’جب میں یہاں (بطور وزیر اعلیٰ) تھا، ہم دونوں کام کر رہے تھے۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردوں سے لڑ رہے تھے لیکن ہم نے سینکڑوں نوجوانوں کو بچایا اور انہیں قومی دھارے میں واپس لایا۔ اب اس سمت میں کوئی کوشش نہیں کی جا رہی ہے‘‘۔
آزاد نے کہا ’’آپ صرف قتل نہیں کر سکتے۔ اس طرح ہم پورے نوجوانوں کو مار ڈالیں گے۔ ہمارے خاندانوں میں، ہمارے بچے بعض اوقات ہماری بات نہیں سنتے ہیں۔ ہم اس کے دوست یا استاد سے کہتے ہیں کہ وہ اسے سمجھائے اور اسے ٹریک پر واپس لائے۔‘‘
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں کشمیر میں انتخابات نہ کرانے سے عوام اورسیاسی لیڈران میں غیر یقینی پیدا ہوئی ہے جس کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں وکشمیر میں یکجہتی کی سیاست کرنے آئے ہے تاکہ منافرت اور تقسیم کی سیاست کو ہرایا جائے۔
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران سیاسی غیر یقینی کی صورتحال ہے کیونکہ ان آٹھ سالوں کے دوران یہاں پر چناو ہی نہیں ہوئے ہیں۔اُن کے مطابق غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کی خاطر اسمبلی چناو ناگزیر ہے لہذا مرکزی حکومت کو اس حوالے سے جلدازجلد فیصلہ لینا چاہئے ۔
پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں وپچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہاکہ یہ فیصلہ مرکزی حکومت کو کرنا ہے ۔
آزاد نے کہاکہ جموں وکشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوان آئے روز سڑکوں پر نکل آکر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ ڈیلی ویجر وں کی نوکریاں بھی مستقل نہیں کی جارہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دستگیر صاحب ؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریبات منعقد

Next Post

اوڑی: تیندوے کے حملے سے لڑکا زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
جنگلی جانور نے تین دنوں میں تین لوگوں کو لقمہ بنا لیا

اوڑی: تیندوے کے حملے سے لڑکا زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.