ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راجیو گاندھی کے قتل کے مجرم نلنی، روی چندرن کو رہا کرنے کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-11
in قومی خبریں
A A
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایس کے ۔ نلنی اور آر۔ پی روی چندرن کی سزا کی مقررہ مدت سے استثنیٰ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے جیل میں قید ان کے تمام چھ ساتھی مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت عظمیٰ کا رہائی کا یہ حکم نلنی اور روی چندرن سمیت جیل میں بند تمام چھ مجرموں پر نافذ ہوگا۔
جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس بی۔ وی ناگارتھنا نے قصورواروں کو 30 سال قید کا حکم دیا تھا اور اس مدت کے دوران تسلی بخش طرز عمل کی بنیاد پر مجرموں کو سزا کی مقررہ مدت سے پہلے رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے اس حقیقت کا بھی نوٹس لیا کہ رہائی کا حکم دیتے ہوئے تمل ناڈو حکومت نے راجیو گاندھی قتل کیس کے تمام مجرموں کو رہا کرنے کی سفارش کی تھی۔
نلنی، جو عمر قید کی سزا بھگتنے کے بعد 30 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہے ، نے اگست میں مدراس ہائی کورٹ میں اپنی رہائی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
قبل ازیں مدراس ہائی کورٹ نے ان کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا تھا کہ آرٹیکل 142 کے تحت سپریم کورٹ کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔
تمل ناڈو کی ڈی ایم کے حکومت نے سپریم کورٹ میں ان درخواستوں کی حمایت کی جس میں دو مجرموں کی سزا میں تبدیلی اور رہائی کی درخواست کی گئی تھی، جو تیس سال سے زیادہ عمر کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
سات مجرموں میں سے نلنی اور روی چندرن نے مدراس ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس میں ریاستی کابینہ (سزا میں معافی) کے فیصلے اور 18 مئی کو شریک مجرم اے جی پیراریولن کو رہا کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیا گیا تھا، جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد دونوں مجرموں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عرضی پر سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ اپنی رائے پیش کرے ۔
ریاستی حکومت نے ایک تحریری جواب میں کہا تھا کہ قانون کے مطابق گورنر آئین کے آرٹیکل 161 کے تحت ریاستی کابینہ کی مدد اور مشورے کا پابند ہے ۔
ریاستی حکومت نے چار سال قبل سبھی ساتوں مجرموں کی سزا میں معافی کو منظوری دی تھی۔ کابینہ کا یہ فیصلہ 11 ستمبر 2018 کو گورنر کو بھیجا گیا تھا جس پر فیصلہ نہیں آیا۔
دریں اثنا، 27 جنوری 2021 کو گورنر نے ریاستی کابینہ کی سفارشات صدر کو دی تھی، لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔
ریاستی حکومت نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ دونوں درخواست گزاروں نے 30 سال سے زیادہ جیل کی سزا کاٹی ہے ۔ دریں اثنا، شریک مجرم اے جی پیراریولن کو سپریم کورٹ نے 18 مئی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے گورنر کی طرف سے کابینہ کی سفارش پر فیصلہ کرنے میں غیر معمولی تاخیر اور 31 سال سے زیادہ کی جیل کی سزا کاٹتے ہوئے خصوصی اختیار کے استعمال میں رہائی کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے پیراریولن کے معاملے میں آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت مکمل انصاف کرنے کے لیے اپنے غیر معمولی اختیارات کا استعمال کیا تھا۔
پیراریوالن 9 مارچ 2022 سے پہلے ہی ضمانت پر باہر تھے ۔
پیراریولن کی رہائی کے بعد نلنی اور روی چندرن نے عدالت عظمیٰ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ میں اپنی درخواست دائر کی تھی، لیکن وہاں انہیں مایوسی ہوئی۔
ہائی کورٹ نے 17 جون کو کہا تھا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت عدالت عظمیٰ کی طرف سے دیے گئے اسی طرح کے حکم کو منظور کرنے کے اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

براہ راست ٹیکس کی وصولی 8.71 لاکھ کروڑ تک پہنچ گئی

Next Post

فلوریڈا میں سمندری طوفان ’ نکول ‘سے تباہی، لاکھوں گھر اور دفاتر بجلی سے محروم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے

فلوریڈا میں سمندری طوفان ’ نکول ‘سے تباہی، لاکھوں گھر اور دفاتر بجلی سے محروم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.