پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہم کھیل میں اندھا نہ ہوں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ہم نے سنا تھا کہ عشق میں حضرت انسان اندھا ہو جاتا ہے… اسے پھر کچھ دکھائی نہیں دیتا ہے… محبوبہ اور معشوقہ کے بغیر کچھ نظر نہیں آتا ہے…اور بالکل بھی نہیںنظر آتا ہے۔ ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو‘ لیکن صاحب ایک اور بات بھی انسان کو اندھا بنا دیتی ہے… اگر کہیں اور نہیں تو جنوبی ایشیا کے ممالک میں ضرور بنا دیتی ہے اور… اور وہ بات‘ وہ چیز ہے کرکٹ … جی ہاں کرکٹ ۔ایک غلطی ‘ ایک خراب کا ر کردگی ‘ ایک ہار آپ کو ہیرو سے زیرو بنانے کیلئے کافی ہے… ہم یہ دیکھ رہے ہیں‘ اس کا مشاہدہ کررہے ہیں‘ اپنی آنکھوں سے اسے جاری ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں ہوتا دیکھ رہے ہیں… پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا اور پہلے کے ایک دو میچ اس نے کیا ہارے کہ ملک تو ملک سابق کرکٹ کھلاڑی بھی کھلاڑیوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے … بابر کیا اور رضوان کیا … ماضی حا ل میں ان کی شاندار کا ر کردگی کا کوئی پاس لحاظ نہیں رکھا گیا … یہ تو نیدر لینڈ کی مہر بانی سے پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس نے نیوزی لینڈ کو ہراکر فائنل میں اپنی جگہ بنا دی اور… اور یوں کھلاڑیوں کی جان بچ گئی… لیکن… لیکن بھارتی کھلاڑی اتنے خوش نصیب کہاں… ایک گیم صرف ایک گیم میں ‘سیمی فائنل میں انہوں نے خراب کا رکردگی کا مظاہرہ کیا کیا کہ سابقہ کھلاڑیوں سے لے کر میڈیاتک‘ سب ان کی جان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں اور … اور سو فیصد پڑے ہیں ۔اور اس لئے پڑگئے ہیں کیونکہ عشق کے علاوہ دنیا کے اس حصے میں کرکٹ بھی لوگوں کو اندھا کردیتا ہے… اور جب وہ اندھے ہو جاتے ہیں تو… تو پھر انہیں کچھ نظر نہیں آتا ہے… وہ سب تو بالکل بھی جو انہیں نظر آنا چاہئے… یعنی وہ شاندار کا رکردگی جس کا مظاہرہ ان کی ٹیموں کے کھلاڑی ‘ ان کے قومی ہیروز سال بھر کرتے ہیں۔ہمارے بھی سال میں کئی برے دن آتے ہیں… کھلاڑی…کرکٹ کھلاڑیوں کے بھی برے دن آسکتے ہیں اور آتے ہیں… انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل بھی ایک برا دن تھا… اور ٹیم بری طرح سے ہار گئی … یقینا یہ ہار ہمیں بری لگی اور …اور جس طرح ہم ہار گئے وہ اور بھی زیادہ برا لگ… لیکن ایک دن ‘ ایک ہار ایسی بھی سہی… کہ… کہ جو ٹیم‘جو کھلاڑی ہمیں خوشیاں دیتے ہیں ایک آدھ بار اگر وہ ہمیں دکھی بھی کریں تو… تو پھر بھی وہ ہمارے ہیروز ہیں… قومی ہیروز۔اور اس لئے ہیں کیونکہ اچھا ہو گا کہ ہم صرف عشق میں اندھے ہو جائیں … کھیل میں نہیں ‘ کرکٹ میں نہیں… بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجیو گاندھی کے قتل کے مجرم نلنی، روی چندرن کو رہا کرنے کا حکم

Next Post

بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجا کی اہلیہ کو بی جے پی کا ٹکٹ مل گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
جڈیجہ ہولڈر کو ہٹاکر نمبر ون آل راؤنڈر بنے

بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجا کی اہلیہ کو بی جے پی کا ٹکٹ مل گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.