بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شوپیاں تصادم:پاکستانی ملی ٹینٹ کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کےلئے بڑی کامیابی : ایس ایس پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-11
in تازہ تریں
A A
پلوامہ میں ملی ٹنٹوں کے حملے میںپولیس اہلکار ہلاک‘سی آر پی ایف جوان مضروب

SHOPIAN,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۱نومبر

ایس ایس پی شوپیاں تنوشری نے جمعے کے روز کہاکہ کاپرن گاوں میں جیش ملی ٹینٹ کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے نظریہ سے بہت بڑی کامیابی ہے ۔

متعلقہ

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

تنوشری نے کہا کہ جاں بحق ملی ٹینٹ پچھلے سات ماہ سے کولگام اور شوپیاں میں سرگرم تھا۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ایس ایس پی شوپیاں‘ تنوشری نے جمعے کے روز پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ کاپرن گاوں میں جیش ملی ٹینٹ کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے بڑی کامیابی ہے ۔

ایس ایس پی نے کہا کہ کاپرن شوپیاں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 34آر آر، 178 بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے درمیانی شب تلاشی آپریشن شروع کیا۔

تنوشری نے بتایا کہ جمعے اعلیٰ الصبح چھ بجے کے قریب جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو مدرسہ کے پاس ہی گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پاکستانی جنگجو کامران بھائی مارا گیا اور اُس کے قبضے سے ایک اے کے رائفل اور چار میگزین برآمد کئے گئے ہیں۔

چودھری گنڈ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں جاںبحق ملی ٹینٹ کا ہاتھ ہونے کے بارے میں جب ایس ایس پی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ چودھری گنڈ شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں پولیس کو اہم سراغ ملے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ چودھری گنڈ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے جبکہ کاپرن شوپیاں میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش سے وابستہ تھا لہذا یہ اُس میں ملوث نہیں تھا ۔

تنوشری نے بتایا کہ جاں بحق ملی ٹینٹ کاپرن شوپیاں کس مقصد سے آیا تھا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

ممکنہ فدائین حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی شوپیاں نے کہاکہ پچھلے کئی دنوں سے ہمیں اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ ملی ٹینٹ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی فورسز چوبیس گھنٹے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ججوں کی تقرری میں تاخیر پر سپریم کورٹ ناراض، مرکزی حکومت سے وضاحت طلب

Next Post

سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.