جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی سرکار قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے:وزیر داخلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-10
in اہم ترین
A A
مودی سرکار قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے:وزیر داخلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ‘امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ملک بھر کے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں قومی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں انسداد دہشت گردی، انتہا پسندی سے خطرہ، سائبر سکیورٹی سے متعلق امور، سرحد سے متعلقہ پہلوؤں اور سرحد پار عناصر سے ملک کی سالمیت اور استحکام کو درپیش خطرات شامل ہیں۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت سلامتی کے تمام پہلوؤں کو مضبوط بنا کر قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے اور پچھلے آٹھ سالوں میں ملک کی داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
امیت شاہ نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو نے آزادی کے بعد سے ملک میں امن قائم کرنے میں، بغیر کسی توقع کے، گمنام طور پر بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اس کے سپورٹ سسٹم کے خلاف بھی ہے، جب تک ہم ان دونوں کے خلاف سختی سے نہیں لڑیں گے‘دہشت گردی پر فتح حاصل نہیں ہو سکتی۔
امت شاہ نے معلومات کے تبادلے کے عمل کو مزید مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی اور ریاستوں کی انسداد منشیات ایجنسیوں کے درمیان رابطہ بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی کے مالیاتی اور لاجسٹک سپورٹ سسٹم کو ختم کرکے اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں ملک کی ساحلی سلامتی کو بھی ناقابل تسخیر بنانا ہے اور اس کے لیے ہمیں چھوٹی اور الگ تھلگ بندرگاہ پر بھی گہری نظر رکھنی چاہیے۔
امت شاہ نے کہا کہ منشیات نہ صرف ملک کے نوجوانوں کو برباد کرتی ہے بلکہ اس سے کمایا جانے والا پیسہ ملک کی اندرونی سلامتی کو بھی متاثر کرتا ہے، اسی لیے ہمیں اس کی مکمل تباہی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈرون کے ذریعے سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ : حادثاتی طور گولی چلنے سے فوجی ہلاک

Next Post

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ہندوستان کے 50ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.