ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-10
in اہم ترین
A A
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ہندوستان کے 50ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے بدھ کو ہندوستان کے۵۰ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں سینئر جج کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔
۱۷؍اکتوبر کو صدر مرمو نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس چندر چوڑ کو چیف جسٹس مقرر کیا۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ (دھننجے یشونت چندرچوڑ)۱۱نومبر۱۹۵۹کو پیدا ہوئے ۔ وہ۱۰نومبر۲۰۲۴کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کیلئے مقررہ ۶۵سال کی عمر میں ریٹائر ہو جائیں گے ۔
اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے۱۱؍اکتوبر کو مرکزی حکومت سے جسٹس چندر چوڑ کو اپنا جانشین بنانے کی سفارش کی تھی۔
سپریم کورٹ کی روایت کے مطابق عام حالات میں سینئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کی روایت رہی ہے ۔ جسٹس چندر چوڑ اس سلسلے میں جسٹس للت کے بعد آتے ہیں۔
جسٹس للت نے۲۷؍اگست۲۰۲۲کو ہندوستان کے۴۹ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ وہ چیف جسٹس کے طور پر۷۴دن کی مختصر مدت ملازمت کے بعد۸نومبر۲۰۲۲کو ۶۵سال کی عمر میں ریٹائر ہوئے ۔
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے والد جسٹس وائی وی چندرچوڑ سب سے طویل مدت تک، تقریباً سات سال اور چار ماہ تک ہندوستان کے چیف جسٹس رہے ۔
جسٹس وائی وی چندرچوڑ ۲۲فروری۱۹۷۸ سے ۱۱جولائی۱۹۸۵تک چیف جسٹس رہے ۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی مکمل کرنے کے بعد امریکہ کے ہارورڈ لا اسکول سے ایل ایل ایم کی ڈگری اور فارنسک سائنس میں ڈاکٹریٹ (ایس جے ڈی) حاصل کرنے کے بعد بمبئی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کی۔
جسٹس چندر چوڑ کو ۱۳مئی۲۰۱۶کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے‘ وہ۲۹مارچ۲۰۰۰سے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس(۳۱؍اکتوبر۲۰۱۳) کے طور پر اپنی تقرری تک بمبئی ہائی کورٹ کے جج تھے ۔انہوں نے سینٹ اسٹیفن کالج، دہلی یونیورسٹی سے معاشیات میں آنرز کے ساتھ گریجویشن اور کیمپس لاء سینٹر (یونیورسٹی آف دہلی) سے ایل ایل بی کی پڑھائی مکمل کی۔
جسٹس چندر چوڑ ۱۳مئی۲۰۱۶کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ۳۱؍اکتوبر ۲۰۱۳سے سپریم کورٹ میں اپنی تقرری تک الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے ۔
ڈاکٹر چندر چوڑ کو ایڈوکیٹ سے ترقی دی گئی اور۲۹مارچ۲۰۰۰کو بمبئی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا گیا۔انہوں نے سال۱۹۹۸سے۲۰۰۰تک ہندوستان کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ جون۱۹۹۸میں انہیں بمبئی ہائی کورٹ نے سینئر وکیل کے طور پر نامزد کیا تھا۔
جسٹس چندرچوڑ نے امریکہ میں ممبئی یونیورسٹی اور اوکلاہوما یونیورسٹی اسکول آف لاء میں تقابلی آئینی قانون کے وزٹنگ پروفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی سرکار قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے:وزیر داخلہ

Next Post

بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.