جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ :سوریہ کمار کیریئر کی بہترین ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-09
in کھیل
A A
کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں : سوریہ کمار یاد و
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

دبئی//ہندوستان کے 360 ڈگری بلے باز سوریہ کمار یادو نے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں چوٹی پر رہتے ہوئے اپنے کیریئر کی بہترین ریٹنگ حاصل کرلی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق، سوریہ کمار 869 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ٹی ٹوئنٹی بلے باز کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ سوریہ کمار نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں 190 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 225 رنز بنائے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تین نصف سنچریاں بنانے والے سوریہ کمار کو زمبابوے کے خلاف 25 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سوریہ کمار کے بعد محمد رضوان، ڈیون کونوے اور بابر اعظم بالترتیب دوسرے، تیسرے اور تیسرےنمبر پر ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا کے اسپن گیند باز وانیندو ہسرنگا راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 گیند بازوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ہسرنگا 704 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی گیندبازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ راشد 698 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ راشد نے دو ہفتے قبل آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کیا تھا۔ ہیزل ووڈ اس وقت 690 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ٹی ٹوئنٹی گیندباز ہیں۔
ہسرنگا نے سری لنکا کی ورلڈ کپ مہم کے دوران 15 وکٹیں حاصل کیں، جو سپر 12 مرحلے کے اختتام تک کسی کھلاڑی کے مقابلے میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اس کارکردگی کی بدولت ہسرنگا نومبر 2021 کے بعد پہلی بار ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچے ہیں۔
اس درمیان زمبابوے کے سکندر رضا ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ان کے ہم وطن شان ولیمز اسی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔
ولیمز نے جہاں 2022 میں 395 رنز بنا کر 10 وکٹیں حاصل کیں، وہیں رضا اس سال ٹی 20 انٹرنیشنل میں 735 رن کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ رضا اس سال کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں زمبابوے کے لیے 25 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 19 رنز دے کر تین جبکہ سپر 12 میں پاکستان کے خلاف الٹ پھیر کرنے کے لئے 25 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزاد صاحب کی سیاسی قلابازیاں

Next Post

پنت، کارتک دونوں سیمی فائنل کا حصہ ہوں گے: روہت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
Next Post
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

پنت، کارتک دونوں سیمی فائنل کا حصہ ہوں گے: روہت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.