اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھدرواہ میں کار چباب میں جاگری‘ ۴ ؍افراد کی موت کا خدشہ

ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں سڑک حادثہ کم سے کم۲۸مسافر زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-09
in مقامی خبریں
A A
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

بھدرواہ//
جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے شبنوٹ کرار کے مقام پر آج شام سڑک سے پھسل کر دریائے چناب میں گرنے سے چار افراد کی موت کا خدشہ ہے۔
ایس ڈی ایم ٹھاٹھری‘اطہر امین زرگر نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سفید رنگ کی کار جس میں چار لوگ سفر کر رہے تھے ڈوڈہ سے کشتواڑ کی طرف پریم نگر کے راستے جا رہی تھی۔
امین نے کہا’’کرارا میں پولیس ناکا پارٹی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، ڈرائیور نے کار پر کنٹرول کھو دیا جس کے بعد یہ بٹوٹ ، کشتواڑ قومی شاہراہ پر پھسل گئی اور شام ساڈھے سات بجے کے قریب دریائے چناب میں جا گری‘‘۔
اس دوران شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں منگل کی صبح ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم سے کم۲۸مسافر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ سے سرینگر آ رہی ایک گاڑی کے وتاین ہندوارہ علاقے کے نزدیک منگل کی صبح سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار کم سے کم۲۸مسافر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے فوری طور پر ضلع ہسپتال ہندوارہ منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے ارشاد احمد ولد غلام قادر ساکن ترال اور مختی بیگم زوجہ غلام رسول میر ساکن ہندوارہ کو بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ ریفر کیا گیا جبکہ پروینہ بیگم اس کے چھوٹے بچے مسیب احمد اور ارشاد احمد بٹ ولد ولی محمد بٹ ساکن چوگل ہندوارہ کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس کا اونتی پورہ میں ہائی برڈ ملی ٹینٹ کی گرفتاری کا دعویٰ

Next Post

ایس آئی بھرتی گھوٹالہ :سی بی آئی کے چھاپے جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم
اہم ترین

چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم

2026-08-22
اہم ترین

پہلے بین الاقوامی فلم  فیسٹیول کیلئے۵۰جے کے  اے ایس افسران رابطہ افسر مقرر

2026-08-22
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’پاکستان، امریکہ کے درمیان گور کے کشمیر بیان پر تنازع دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ‘

2026-08-21
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

محبوبہ کی کشمیر کے حوالے سے منفی  ٹریول ایڈوائزری واپس لینے کی اپیل

2026-08-20
نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں  عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی
اہم ترین

نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی

2026-08-18
Next Post
سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور سرینگر میں سی بی آئی کے چھاپے

ایس آئی بھرتی گھوٹالہ :سی بی آئی کے چھاپے جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.