جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ کھیل آسان نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

نہیں صاحب ایسا نہیں ہے اور … اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ہم خان صاحب… عمران خاصاحب کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں…اور ہاں ایسا بھی نہیں ہے کہ ہمیں ہمسایہ ملک میں کوئی خاص دلچسپی ہے… لیکن وہاں جو کچھ بھی ہو رہا ہے‘ وہ کسی کیلئے بھی باعث دلچسپی ہے اور… اور ہمارے لئے بھی ۔ گرچہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ وہاں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ باعث دلچسپی تو ہے ہی ‘ لیکن… لیکن باعث تشویش بھی ہے اور… اور اس لئے ہے کیونکہ پاکستان ٹھہرا ہمارا ہمسایہ اور… اور اٹل جی ہمیں سمجھا کے گئے ہیں …کہ دوست بدلے جا سکتے ہیں لیکن…لیکن ہمسایہ نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ تو… تو اس وقت ہمارے اس ہمسایہ ملک میں ایک کھیل ہو رہا ہے… جی ہاں ایک کھیل … یہ کھیل کسی دشمن ملک کے کہنے پر نہیں ہو رہا ہے‘ اس کے اشارے پر نہیں ہو رہا ہے… بلکہ یہ کھیل پاکستان کی سیاسی جماعتیں کھیل رہی ہیں… ایک دوسرے کیخلاف کھیل رہی ہیں … ہر ایک سیاسی جماعت اس کھیل کو جیتنا چاہتی ہیں… اس میں کامیاب ہونا چاہی ہیں… لیکن یہ کھیل جیتنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے…کھیل تو آسان کرکٹ کا ہے‘ اتنا آسان کہ ابتدائی جھٹکوں کے باوجود بھی ہمسایہ ملک کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی… لیکن… لیکن جو کھیل اس ٹیم کے ملک میں ہو رہا ہے وہ سخت ہے ‘ مشکل ہے… آسان نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ اس کھیل میں جیت کس کی ہو گی ‘ یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں…لیکن ایک بات جو ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ اگر اس ملک میں فوج ہی سب کچھ ہے اور… اور جو کھیل وہاں ہو رہا ہے… اس کا واحد مقصد اپنی مرضی کا فوجی سربراہ تعینات کرانا ہے… تو… تو پھر وہاں کسی اور کی ضرورت کیوں ہے‘ پھر عمران خان ‘ میاں نواز شریف اور زرداری اپنی اپنی دکانیں بند کیوں نہیں کر دیتے ہیں اور… اور فوج کے ہاتھوں ملک کی باگ ڈور دی جاتی ہے…؟اگر اس ملک میں فوج ہی یہ طے کرتی ہے کہ الیکشن کس نے جیتنے ہیں اور کس نے نہیں ‘ کس کو وزیر اعظم بننا ہے اور کس کو نہیں… کس کو ناہل کرنا ہے اور کس کو نہیں ‘ کس کو سزا سے بچانا ہے اور کس سزادلوانی ہے تو… تو پھرہمسایہ ملک میں سیاسی جماعتیں کیا کررہی ہیں…وہ سب اپنی دکانیں بند کیوں نہیںکرتیں اور… اور اب تک کے گناہوں‘خطاؤں اورلغزشوں کی معافی اللہ میاں سے مانگنا شروع کردیتی ہیں ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرکاری ملازمین اور پنشنروں کیلئے یکم جولائی سے ۴ فیصد مہنگائی الاونس

Next Post

ڈ ل جھیل کی موت کا اصل ذمہ دار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ڈ ل جھیل کی موت کا اصل ذمہ دار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.