جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر کے لوگ سیاسی طور بالغ ہیں :آزاد

’سب کچھ معمول پر ہے تو انتخابات میں تاخیر کیوں؟‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-04
in اہم ترین
A A

Excelsior Rakesh

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی(ڈی اے پی) کے چیئرمین ‘غلام نبی آزاد نے جمعرات کو اسمبلی انتخابات میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’اگر سب کچھ معمول پر ہے تو جموں و کشمیر میں انتخابات کیوں نہیں کرائے جارہے ہیں‘‘؟
آزاد ‘جنہوں نے حال ہی میں کانگریس پارٹی سے کئی دہائیوں کے تعلقات منقطع کرنے کے بعد اپنی پارٹی ڈی اے پی بنائی ہے‘ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے دعوے حکومت ہند اور جموں و کشمیر کی طرف سے پھیلائے جا رہے ہیں جھوٹ ثابت ہوئے ہیں کیونکہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔آزاد نے کہا’’اگر سب کچھ معمول پر ہے، تو حکومت ہند جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں کیوں ہچکچا رہی ہے‘‘۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی ‘کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کو چند واقعات سے جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ ڈی اے پی کے سربراہ نے کہا’’ماضی گواہ ہے کہ عسکریت پسندوں کی طرف سے کشمیر میں روزانہ ہزاروں گولیاں برسانے کے باوجود انتخابات ہوئے‘‘۔
ڈی اے پی کے سربراہ نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ لوگ عوامی نمائندوں کو ترس رہے ہیں جن سے وہ رجوع کرتے ہیں اور اپنے مطالبات منواتے ہیں۔
آزاد نے کہا ’’انتخابات چار سال سے پہلے ہونے چاہیے تھے، جب سب کچھ معمول کے مطابق ہو، جب کوئی پتھراؤ نہیں، ہڑتال نہیں، کوئی تحریک نہیں، حتیٰ کہ عسکریت پسندی جو سیکورٹی فورسز کے مطابق ختم ہونے والی ہے، تو انتخابات میں تاخیر کا کیا مقصد ہے؟‘‘
آزاد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود سے چیزیں نہیں بدل سکتے۔ آزاد نے مزید کہا’’ایل جی سنہا ایک اچھے انسان ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر ریاست بنے اور وہ مکمل گورنر بنے۔ وہ ہر جگہ نہیں پہنچ سکتے، وہ ۹۰؍ ایم ایل اے کی طرف سے کام نہیں کر سکتے، وہ بھی انسان ہیں‘‘۔
مختلف پارٹیوں کی طرف سے مختلف روڈ میپس کے بارے میں ایک سوال کے بارے میں، آزاد نے کہا’’جموں و کشمیر کے لوگ سیاسی طور پر بالغ ہیں، وہ میرٹ پر سب کا فیصلہ کریں گے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’اگر جموں و کشمیر معمول پر آجاتا ہے، تو مجھے نہیں لگتا کہ گورنر راج کی مزید ضرورت ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک

Next Post

پلوامہ میں لشکر طیبہ کا جنگجو معاون گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

پلوامہ میں لشکر طیبہ کا جنگجو معاون گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.