بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’عمر عبداللہ پہلے اپنے دور میں ہوئیں ہلاکتوں کا جواب دیں ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-02
in مقامی خبریں
A A
امیت شاہ راجوری اور بارہمولہ اضلاع میں عظیم الشان جلسوں سے خطاب کریں گے : سنیل شرما

JK

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
بھارتیہ جنا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور وادی کشمیر کے انچارج سنیل شرما نے منگل کو سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کے چین کے بارے میں ان کے بیان پر تنقید کی اور کہا کہ عمر عبداللہ کو ان کے دور حکومت میں ہونے والی ہلاکتوں اور لوٹ مار کا جواب دینا چاہیے۔‘‘
شرما نے کہا کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی ایسے بیانات جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو انہیں سرخیوں میں لے آئیں کیونکہ دونوں کو معلوم ہے کہ زمین پر ان کا وجود مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا ’’این سی اور پی ڈی پی کا وجود آج کہیں نہیں ہے۔ وہ جڑ سے اکھاڑ پھینکی گئی ہیں اور جموں و کشمیر کے لوگوں نے دونوں کو مسترد کر دیا ہے‘‘۔
شرما نے کہا’’ہماری افواج نے لداخ میں چین کو منہ توڑ جواب دیا اور انہیں ان کی سرزمین پر واپس دھکیل دیا۔ ہماری افواج کی شراکت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ہم وطنوں کو ہماری افواج پر فخر ہے جنہوں نے ہماری قوم کو بری نظروں سے بچایا‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو اپنے دو روزہ دراس دورے میں رکاوٹیں پیدا کرنے پر حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا تھا’’گلوان وادی میں غیر قانونی مداخلت پر چین پر گرج برسانے کے بجائے حکام نے میرے دورے میں رکاوٹیں کھڑی کیں‘‘۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ عمر عبداللہ کو کشمیر کی بات کرنی چاہئے جہاں لوگوں نے اس دوہری بولی بولنے والے لیڈر کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا’’جموں و کشمیر کے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے دور حکومت میں سینکڑوں نوجوانوں کو کیوں مارا گیا اور کیوں یو ٹی کے وسائل کو این سی نے لوٹا‘‘۔انہوں نے کہا ’’این سی لیڈر کو بغیر کسی تاخیری حربے کے لوگوں کو مناسب جواب دینا چاہیے۔‘‘
ریاستی حیثیت کے بارے میں، شرما نے کہا کہ وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ کے فلور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ مناسب وقت پر ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ’’حالات معمول پر آنے کے بعد جے کے کو ریاست کا درجہ واپس کر دیا جائے گا‘‘۔
شرما نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مخلص ہے۔ انہوں نے کہا’’بی جے پی نے گزشتہ کئی دہائیوں سے آرٹیکل ۳۷۰ کو منسوخ کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آخر کار یہ کیا گیا۔ اسی طرح ریاست کا درجہ بھی مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا‘‘۔
ایک سوال پر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہندوستان خود بحران سے نمٹنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’اگر پاکستان ہندوستان کے ساتھ دوستی کے لیے تیار ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں جل شکتی میں تعینات ڈیلی ڈیجروں کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

Next Post

ممکنہ برفباری :باغبانوںکیلئے حکومتی ایڈوائزری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

ممکنہ برفباری :باغبانوںکیلئے حکومتی ایڈوائزری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.