جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کادی کدل میں آتشزدگی، نصف درجن کے قریب مکان خاکستر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-26
in اہم ترین
A A
کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن شبانہ آگ‘عمارت کو جزوی نقصان

Fire

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
پائین شہر کے کادی کدل علاقے میں منگل دیر رات آگ کی واردات کے دوران نصف درجن کے قریب رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ تاہم یہ رپورٹ فائل کرنے تک پولیس، مقامی لوگ اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف تھے۔
اطلاعات کے مطابق منگل دیر رات پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے کادی کدل میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً کئی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
نوہٹہ پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران نصف درجن کے قریب مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ شہر خاص کے کادی کدل ٹینکی محلہ علاقے میں منگل دیر رات رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ گنجان آبادی کے باعث آگ نے کئی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔
عہدیدار کے مطابق آگ کی اس واردات کے دوران چار سے پانچ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔اْنہوں نے بتایا کہ بابا ڈیمب، ہیڈ کواٹر، نوشہرہ ، رعناواری ، صفا کدل ، ایم اے روڑ ، ایس آر گنج سے وابستہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے آگ پر قابو پانے کی خاطر انتھک کوشش کی اور بالآخر وہ اس میں کامیاب ہوئے۔
عہدیدارنے مزید بتایا کہ دس فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر لگ بھگ قابو پایا گیا۔رات ساڑھے دس بجے یہ رپورٹ فائل کرنے تک فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف تھے۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ نوہٹہ پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ علاقہ کافی گنجان ہے اگر ایک منٹ کی بھی دیری ہوتی تو آگ پوری بستی کو لپیٹ میں لے لیتی تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر آگ پر قابو پایا۔
مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کی اس واردات کے دوران پانچ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے نوہٹہ پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو خوب سراہا۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا جبکہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران دو فائر فائٹرس بھی زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے تارزو علاقے کی عزت شاہ کالونی میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک دو منزلہ مکان اور’مسجد مصطفیٰ‘ نامی ایک مسجد میں آگ نمودار ہوئی۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ متعلقہ ساز و سامان سمیت جائے واردات پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس وردات میں مسجد اور رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کہ اس دوران ایک گیس سلنڈر کا دھماکہ بھی ہوا جس سے آگ کی شدت تیز ہوئی اور اس کے نتیجے میں دو فائر فائٹرس زخمی بھی ہوگئے ۔
زخمیوں کی شناخت علی محمد ریشی اور واجد احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات سے لگ رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ اس کی وجہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر اور جموں میں ڈیڑھ گھنٹے تک جزوی سورج گرہن رہا

Next Post

نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کیلئے اقدامات کیے ہیں:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کےلئے اقدامات کیے ہیں:سنہا

نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کیلئے اقدامات کیے ہیں:سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.