بھوپال: مدھیہ پردیش کی ساگر یونیورسٹی میں ایک طالبہ کا کلاس میں نماز پڑھنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ وائس چانسلر نے اس معاملہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ڈاکٹر مشرا نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس معاملے میں وائس چانسلر نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ رپورٹ ملتے ہی آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔ خیال رہے گزشتہ دنوں ساگر یونیورسٹی کی ایک طالبہ کا کلاس میں حجاب میں نماز پڑھنے کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کئی ہندتوا تنظیموں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے شکایت کی تھی۔