جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

روزگار میلے میں 75 ہزار تقرری نامے تقسیم کئے گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-22
in قومی خبریں
A A
روزگار میلے میں 75 ہزار تقرری نامے تقسیم کئے گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// بیروزگاری کے شکار نوجوانوں کے لیے آج کا دن کچھ راحت لے کر آیا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں روزگارمیلے کا آغاز کیا جس میں 75 ہزار تقرری نامے تقسیم کیے گئے ۔
یہ روزگار میلہ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ عہدوں پربھرتی کی مہم کے تحت منعقد کیا گیا ہے ۔
ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقرری لیٹر حاصل کرنے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ‘‘ہندوستان کی نوجوان طاقت کے لیے ایک اہم موقع ہے ۔ گزشتہ آٹھ برسوں سے ملک میں روزگار اور خود روزگار کی جو مہم چل رہی ہے ، آج اس میں ایک اور کڑی شامل ہو رہی ہے ۔ یہ روزگارمیلے کی کڑی ہے ۔ آج مرکزی حکومت آزادی کے 75 برسوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے 75 ہزار نوجوانوں کوایک پروگرام کے تحت تقرر نامے دے رہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں اسی طرح کے لاکھوں نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے وقت وقت پر تقرری نامے سونپے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ این ڈی اے کے زیر اقتدار اور بی جے پی زیر اقتدار کئی ریاستیں بھی اسی طرح کے میلوں کا انعقاد کریں گی۔ جموں و کشمیر، دادرا اور نگر حویلی، دمن دیو اور انڈمان نکوبار میں بھی آنے والے دنوں میں اسی طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرکے ہزاروں نوجوانوں کو تقرری لیٹردینے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا، "آج ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے ۔ پچھلے 7-8 سالوں میں، ہم نے نمبر 10 سے نمبر 5 تک کی چھلانگ لگائی ہے ۔ یہ درست ہے کہ دنیا کے حالات اچھے نہیں ہیں، کئی بڑی معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک میں مہنگائی، بے روزگاری، بہت سے مسائل اپنے عروج پر ہیں۔ 100 سال میں آئے سب سے بڑے بحران کے اثرات 100 دنوں میں ختم ہو جائیں گے ، ایسا نہ ہم سوچتے ہیں، نہ ہندوستان سوچتا ہے اور نہ ہی دنیا محسوس کرتی ہے ۔ لیکن اس کے باوجود بحران بڑا ہے ، دنیا بھر میں ہے اور اس کے اثرات چاروں طرف ہو رہے ہیں، اس کے مضر اثرات بھی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہندوستان مضبوطی کے ساتھ مسلسل نئے نئے قدم اٹھاکر تھوڑا سا خطرہ مول لے کر بھی یہ کوشش کر رہا ہے کہ ہم اپنے ملک کو اس عالمی بحران سے کیسے بچا سکتے ہیں؟ ہمارے ملک پر اس کے اثرات کو کیسے کم کیا جائے ؟
مسٹرمودی نے کہا کہ حکومت ملک میں ایسا ماحول تیارکررہی ہے ، جس میں زراعت، پرائیویٹ سیکٹر اور چھوٹی صنعتوں کی طاقت بڑھے ۔ حکومت کا سب سے بڑا زور نوجوانوں کی ہنر مندی پر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑی تعداد میں روزگار اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بینکنگ سسٹم تک انتہائی محدود لوگوں کی رسائی بھی تھی۔ یہ رکاوٹ بھی دور ہو گئی ہے ۔ مدرا یوجنا نے ملک کے دیہاتوں اور چھوٹے شہروں میں انٹرپرینیورشپ کو بڑھایا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت اب تک تقریباً 20 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ملک کی نوجوان آبادی کو اپنی سب سے بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔ آزادی کے امرت کال میں ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے محرک ہمارے نوجوان ہیں۔ آج جن لوگوں کو تقرری کا لیٹر ملا ہے ، ان سے میں خاص طور پر یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ جب بھی دفتر آئیں گے ، اپنے کرتویہ پتھ کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ آپ کو عوام کی خدمت کے لیے تعینات کیا جارہا ہے ۔ 21 ویں صدی میں ہندوستان میں سرکاری سروس صرف سہولیات کانہیں، بلکہ مقررہ وقت میں کام کرکے ملک کے کونے کونے سے لوگوں کی خدمت کرنے کا ایک عزم اور سنہری موقع ہے ۔ حالات چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، خدمت کے جذبے کی فکر اور وقت کی پابندی کو ہرحال میں ہم سب مل کرقائم رکھنے کی کوشش کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں سات آٹھ برسوں میں کام کا کلچر بدلا ہے : مودی

Next Post

میں اپنی سرکاری رہائش چھوڑنے جا رہی ہوں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی

میں اپنی سرکاری رہائش چھوڑنے جا رہی ہوں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.