پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ملک میں سات آٹھ برسوں میں کام کا کلچر بدلا ہے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-22
in قومی خبریں
A A
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی حکومت کے دور میں کی گئی سخت محنت سے "ملک میں کام کے کلچر میں تبدیلی آئی ہے ” اور مرکزی محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ہواہے ۔
مسٹرمودی نے کہا کہ ان کی حکومت گزشتہ آٹھ سال سے روزگار اور خود روزگار میں اضافہ کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور پچھلے آٹھ سال میں لاکھوں نوجوانوں کو تقرری نامے دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم آج حکومت کی جانب سے منعقدہ روزگار میلے کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کر رہے تھے ۔ اس موقع پرمرکز کے مختلف محکموں اورمختلف عہدوں پر منتخب ہونے والے 75000 امیدواروں کو تقرری نامے دیے گئے ۔
مسٹر مودی نے تقرری کے عمل کو تیز کرنے کے بارے میں کہا، "کچھ ہی مہینوں میں لاکھوں بھرتیوں سے متعلق عمل کو مکمل کرنا، تقرری نامے دینا، یہ خود ظاہر کرتا ہے کہ پچھلے سات آٹھ برسوں میں سرکاری نظام میں کتنی بڑی تبدیلی لائی گئی ہے ۔”
انہوں نے کہا کہ ہم نے آٹھ دس سال پہلے کے وہ حالات بھی دیکھے ہیں جب چھوٹی سی سرکاری نوکری میں بھی کئی کئی مہینے لگ جاتے تھے ۔ سرکاری فائل پرایک ٹیبل سے دوسرے ٹیبل تک پہنچتے پہنچتے دھول جم جاتی تھی لیکن اب ملک کے حالات بدل رہے ہیں، ملک میں کام کا کلچر بدل رہا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا، "آج اگر مرکزی حکومت کے محکموں میں اتنی جلد بازی، کام میں اتنی بہتری آئی ہے ، تو اس کے پیچھے سات آٹھ سال کی سخت محنت ہے ، کرم یوگیوں کا عظیم عزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں پہلے بھی لاکھوں نوجوانوں کو تقرری نامے دئے گئے ہیں، لیکن اس بار ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ساتھ تقرری لیٹر دینے کی روایت بھی شروع کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں ملک میں روزگار اور خود روزگار کی جو مہم چل رہی ہے ، آج اس میں ایک اور کڑی شامل ہو رہی ہے ۔
مسٹرمودی نے کہا، "سرکاری محکموں میں مقررہ وقت میں عمل کو مکمل کرنے اور مقررہ اہداف کو جلد از جلد حاصل کرنے کے لیے ایک اجتماعی مزاج پروان چڑھے ، اجتماعی کوشش ہو۔ اسی لیے حکومت ہند میں اس قسم کا روزگارمیلا شروع کیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں حکومت ہند کی طرف سے وقتاً فوقتاً اسی طرح کے تقرری نامے لاکھوں نوجوانوں کو دیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی گروپ سی اور ڈی خدمات میں انٹرویو کے عمل کو ختم کرنے سے بھی لاکھوں نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔
مسٹرمودی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے زیر اقتدار کئی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اور بی جے پی کی حکومتیں بھی اپنے یہاں اسی طرح کے روزگار میلوں کا انعقاد کرنے جارہی ہیں۔ جموں و کشمیر، دادرا اور نگر حویلی، دمن دیو اور انڈمان نکوبار میں بھی آنے والے دنوں میں اسی طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرکے ہزاروں نوجوانوں کو تقرری نامے دینے والے ہیں۔
انہوں نے آج کے پروگرام میں تقرری نامہ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آٹھ سالوں سے ایم ایس پی بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہے : سرجے والا

Next Post

روزگار میلے میں 75 ہزار تقرری نامے تقسیم کئے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
روزگار میلے میں 75 ہزار تقرری نامے تقسیم کئے گئے

روزگار میلے میں 75 ہزار تقرری نامے تقسیم کئے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.