ہفتہ, جولائی 19, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عصمت دری کرنے والوں کی اجتماعی رہائی کا فیصلہ قابل مذمت: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-18
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چاندنی چوک میں غیر قانونی تعمیرات پر ایم سی ڈی کو سپریم کورٹ کی پھٹکار لگائی

سپریم کورٹ سے لالو یادو کودھچکا

نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے گجرات میں عصمت دری کے ملزمین کو اجتماعی طورسے رہا کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے کیاہے ۔
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت ایک طرف آئے دن بچیوں کی حفاظت کے لیے نعرے لگاتی ہے اور دوسری طرف عصمت دری کرنے والوں کو جیلوں سے رہا کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے اسے ستم ظریفی اور تضاد قرار دیا اور حکومت سے سوال کیا کہ جن لوگوں کو عدالت نے مجرم قرار دیا ہے انہیں کس بنیاد پر رہا کیا گیا ہے ۔
انہوں نے اس اقدام کو مکروہ اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسا کرکے اپنے دائرہ اختیار کا غلط استعمال کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت تو اس معاملے میں ملک وبیرون ملک سے ہونے والی تنقید کے پیش نظرخاموشی اختیار کر گئی تھی، لیکن دو دن پہلے ہی اس نے سپریم کورٹ میں جو حلف نامہ داخل کیاہے اس میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے ہی ان مجرموں کی رہائی کے لئے حامی بھری ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ جو لوگ عصمت دری کے معاملے میں سزا یافتہ ہیں ان کو رہا کیاجارہا ہے ۔ یہ رہائی 15 اگست کو ہوئی اور پوری دنیا میں اس کی مذمت کی گئی تھی۔ جب اس معاملے میں جب مخالفانہ تبصرے آنے لگے تو حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس پورے واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی حالانکہ اس رہائی کی سی بی آئی، ٹرائل جج اور دیگر نے بھی مخالفت کی تھی۔ یہ انکشاف مرکزی حکومت نے دو دن پہلے سپریم کورٹ میں اس سلسلے میں داخل کردہ حلف نامہ میں کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ جس پینل نے ان کی رہائی کی بات کی تھی اس نے بھی ان کی رہائی کے بارے میں کچھ لکھا ہی نہیں ہے ۔ حکومت نے بغیر سوچے سمجھے ان کی رہائی کا فیصلہ کرلیا اور یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا کیونکہ حکومت پہلے سے ہی اس بارے میں اپنا ذہن بنا چکی تھی۔ سوال یہ ہے کہ سی بی آئی، جج اور کئی سرکردہ لوگوں کی مخالفت کے باوجود حکومت نے انہیں کیوں رہا کیا؟ مختلف مقدمات کے ملزمان کو اجتماعی طور پر کیسے رہا کیا جا سکتا ہے ؟
مسٹرسنگھوی نے کہا کہ عصمت دری کے معاملات میں اس طرح کی رہائی کا حکم نہیں دیا جا سکتا اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم اس طرح کی رہائی کے لیے طے شدہ معیار کے مطابق نہیں ہے ۔ یہ ایک مکروہ معاہدہ ہے اور اقتدار میں بیٹھے لوگوں نے اپنی روح کی آوازنہیں سنی اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا اس لیے وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پرینکا نے کشمیر میں یوپی کے مزدوروں کے قتل کی مذمت کی

Next Post

اگست میں ملک میں ٹیلی فون کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 0.12 فیصد کا اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

چاندنی چوک میں غیر قانونی تعمیرات پر ایم سی ڈی کو سپریم کورٹ کی پھٹکار لگائی

2025-07-19
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ سے لالو یادو کودھچکا

2025-07-19
مودی این ڈی اے کے لیڈر منتخب‘اتوار کو حلف لیں گے
قومی خبریں

بہار کی ترقی کیلئے مرکز سے مکمل تعاون مل رہاہے :مودی

2025-07-19
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے پوچھا : ججوں کے خلاف کس قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے ؟

2025-07-18
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی جمعہ کے روز بہار، مغربی بنگال کا دورہ کریں گے

2025-07-18
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

مرکزی حکومت کسانوں کی معاشی ترقی کے لیے پرعزم : شیوراج

2025-07-18
میکرون کو لی پین پر 14 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے
قومی خبریں

فرانس بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے وزیر اعظم کی دو قومی تعطیلات ختم کرنے کی تجویز

2025-07-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

متنازعہ فلم ‘ادے پور فائلس’ کی ریلیز پر پابندی ہٹانے سے سپریم کورٹ کا انکار

2025-07-17
Next Post
ملک میں۶۳فیصد لوگ فرصت میں موبائل پر وقت گزارتے ہیں:سروے

اگست میں ملک میں ٹیلی فون کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 0.12 فیصد کا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.