جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دہشت گردی کو کچلنے کیلئے فورسز کو مکمل آزادی ہے :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-18
in تازہ تریں
A A
کشمیر اگلے سال ریل سے کنیاری کماری سے جڑجائیگا:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/ 18اکتوبر

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو شوپیاں میں دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’الفاظ وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت نہیں کر سکتے‘جبکہ یہ برقرار رکھتے ہوئے کہ سیکورٹی فورسز کو ’ دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام کچلنے کی مکمل آزادی‘دی گئی ہے“۔

پولیس نے بتایا کہ اتر پردیش کے دو مزدور کل رات اس وقت مارے گئے جب ’دہشت گردوں ‘نے حرمین شوپیاں میں ان کی رہائش گاہ پر گرینیڈ پھینکا۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

ایک اہلکار نے بتایا کہ لشکر طیبہ کے دو ہائبرڈ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے یہ حملہ کیا۔

غیر مقامی مزدوروں پر حملہ اسی ضلع میں گزشتہ ہفتے ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد ہوا ہے۔

سنہا نے ایک ٹویٹ میں کہا”الفاظ کم پڑ رہے ہیں، یوپی سے تعلق رکھنے والے منیش کمار اور رام ساگر پر آج کے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت نہیں کر سکتے۔ ان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے“۔

ایل جی سنہا نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ سکیورٹی اپریٹس کو مربوط سی ٹی آپریشنز شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سنہا نے کہا کہ شوپیاں کی ضلعی انتظامیہ نے اعلیٰ افسران کو تعینات کیا ہے تاکہ مقتولین کی لاشوں کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے اپنے گاﺅں تک پہنچانے کے انتظامات کریں۔

ایل جی نے کہا”ہم نے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو کچلنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں اور سیکورٹی فورسز کو مکمل آزادی دی ہے۔ دہشت گردی مہذب معاشرے کے لیے ایک لعنت ہے۔ ہر کمیونٹی کے لوگوں کو گھناو¿نی کارروائیوں کی مذمت اور دہشت گردی اور اس کے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی ایس ایف نے امرتسر سیکٹر میں پاکستانی ڈرون کو مار گرایا، منشیات برآمد

Next Post

ایس آئی اے کشمیر نے ماگام میں سوشل میڈیا ہینڈلر کے گھر پر چھاپہ مارا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

ایس آئی اے کشمیر نے ماگام میں سوشل میڈیا ہینڈلر کے گھر پر چھاپہ مارا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.