ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’جموں کشمیر میںجلدازجلد انتخابات کرائے جائیں‘

چناؤ کے بغیر جمہوریت کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا :کرن سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-18
in مقامی خبریں
A A
کرن سنگھ کا جموں کشمیر میں فوری اسمبلی انتخابات کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق صدر ریاست‘ ڈاکٹر کرن سنگھ نے پیر کے وز کہاکہ جموں وکشمیر میں جلداز جلد اسمبلی الیکشن کرائے جانے چاہئے کیونکہ چناؤ کے بغیر جمہوریت کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا ۔
سابق صدر ریاست کے مطابق غیر مقامی ووٹروں کے اندراج کے حوالے سے صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہوئی ہے ۔
ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر کرن سنگھ نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی چناؤ کی خاطر اب سرکار کو فیصلہ لینا چاہئے کیونکہ الیکشن کے بارے جمہوریت کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔اُن کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اگلے سال مارچ یا اپریل میں اسمبلی چناو ہوسکتے ہیں لیکن سرکار نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ کانگریس سمیت جموں وکشمیر کی سبھی سیاسی پارٹیاں جلدا زجلد الیکشن کرانے کے حق میں ہیں لہذا حکومت کو بھی اس حوالے سے اب فیصلہ لینا چاہئے ۔
غیر مقامی ووٹروں کے اندراج کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ابھی تک صورتحال واضح طور پر سامنے نہیں آئی ہے ۔
سابق صدر ریاست نے کہاکہ جموں کشمیر میں ہر سو تعمیر وترقی کا فقدان ہے ، لوگوں کو بنیادی سہولیات کے حوالے سے دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔اُن کے مطابق حکومت سب کچھ ٹھیک ہونے کا تو دعوے کر رہی ہے لیکن زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے ۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ جھیل ڈل اس بار صاف نظر آرہا ہے اور میں اس پر خوش ہوں ۔
بتادیں کہ کرن سنگھ نے سرینگر کے پی سی سی ہیڈ کواٹر میں صدارتی انتخابات کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جے کے یوتھ ویلفیئر فورم کی ایل جی سے ملاقات

Next Post

ڈی ڈی سی نشستوں کیلئے دوبارہ پولنگ کے اِنتظامات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ڈی ڈی سی نشستوں کیلئے دوبارہ پولنگ کے اِنتظامات کا جائزہ

ڈی ڈی سی نشستوں کیلئے دوبارہ پولنگ کے اِنتظامات کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.