جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایس پی او ہلاک‘بھائی زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-27
in اہم ترین
A A
ایس پی او ہلاک‘بھائی زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چٹ بوگ علاقے میں ہفتے کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے ایس پی او اور اُس کے بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس پی کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ اُس کے بھائی کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی شام کو بڈگام کے چٹ بوگ گاوں میں مشتبہ جنگجووں نے ایس پی او اور اُس کے بھائی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ نے دونوں زخمی بھائیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُنہیں جے وی سی ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا ۔
۲۶سالہ ایس پی اوجس کی شناخت اشفاق احمد ڈارکے بطور ہوئی ہے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جبکہ اُس کے بھائی۲۳سالہ عمر احمد ڈار کی حالت انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ فائرنگ کے واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں ایک دفعہ پھر ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوا ہے ، اگر چہ پولیس کے حکام دعویٰ کر رہے ہیں کہ شہری ہلاکتوں میں ملوث جنگجوو ں کو یا تو تصادم آرائیوں کے دوران مار گرایا گیا یا پھر اُن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی لیکن اس کے باوجود بھی ملی ٹینٹوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں اور عوامی نمائندوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری رہیں۔
دو دن پہلے جموں کشمیر پولیس کے سربراہ ‘ دلباغ سنگھ نے سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں وادی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جنگجوئیت مخالف اقدامات میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی تھی ۔
اس دوران جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے ہفتہ کی شام وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس ایس پی او کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں بخاری نے کہا کہ بے ہودہ تشدد اور خونریزی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، خاندانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے اور ہمارے اجتماعی المیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس حملے کو بزدلانہ اور وحشیانہ قرار دیتے ہوئے بخاری نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے چھوٹے بھائی پر بزدلانہ حملے نے ہمیں بے حس اور بے آواز کر دیا ہے۔
بخاری کا بیان میں کہا تھا’’میں جموں و کشمیر کے پولیس ایس پی او اشفاق احمد اور ان کے چھوٹے بھائی پر بڈگام میں ہونے والے بزدلانہ اور بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ ہم اس خوفناک وقت میں خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تشدد کی اس طرح کی کارروائیوں کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور صرف ہمارے اجتماعی سانحات ۔ اور مصائب میں اضافہ ہوتا ہے۔
مقتول ایس پی او کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بخاری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور ان کے بھائی کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان ‘ ۸۰ فیصد کامیاب

Next Post

’جنگجوؤں کو جان بوجھ کر فراہم کی جانی والی املاک کو ہی ضبط کیا جا ئیگا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
نوشہرہ اوڑی میں صوفی بزرگ کی درگاہ خاکستر

’جنگجوؤں کو جان بوجھ کر فراہم کی جانی والی املاک کو ہی ضبط کیا جا ئیگا ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.