منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پنکج چودھری کا شوپیاں کا دورہ‘ترقیاتی کاموں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-13
in مقامی خبریں
A A
پنکج چودھری کا شوپیاں کا دورہ‘ترقیاتی کاموں کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرینگر//
مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ‘ پنکج چودھری نے آج عوامی رابطہ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلع شوپیاں کا دورہ کیا تاکہ زمینی سطح پر ترقیاتی منظر نامے، مرکزی معاونت والی اسکیموں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور عوامی مسائل سنیں۔
ضلعی ترقیاتی نقشے کا جائزہ لیتے ہوئے، وزیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کریں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زیادہ توجہ دیں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کیے جاسکیں۔
چودھری نے لوگوں کے وسیع تر مفادات کے لیے ترقی اور فلاح و بہبود کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے تیز تر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے معاشی طور پر پیداواری سرگرمیوں میں لوگوں کی ہمہ گیر احاطہ پر زور دیا اور کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور کاروبار کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
چودھری نے اس کے بعد ایک میٹنگ کی اور ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران، ایم سی کونسلر اور دئگر پی آر آئی ممبران سے بات چیت کی اور ان کے سامنے مناسب کارروائی کے لیے پیش کیے گئے مسائل اور مطالبات کو سنا۔ڈی ڈی سی ممبران نے سیب کے کم نرخوں، ٹرانسپورٹروں اور کاشتکاروں کو درپیش ٹرانسپورٹ اور مارکیٹنگ کے مسائل کا معاملہ اٹھایا۔اراکین نے ضلع میں شدید برف باری کے پیش نظر ضلع کے لیے الگ مکینیکل ڈویژن کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ضلع میں انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، سیب کی فصل کے لیے ایم ایس پی، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھو (بی بی بی پی) پر عمل درآمد، یونیورسٹی کیمپس/ویمنز کالج، میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل کے علاوہ میونسپل کونسل کے بجٹ میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔
پی آر آئی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے ان سے ضلع میں گزشتہ چند سالوں کے دوران ہونے والی ترقیاتی کامیابیوں کے بارے میں رائے طلب کی اور یقین دلایا کہ وہ متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقین کے ساتھ اٹھائیں گے۔
اس موقع پر چودھری نے۱۱۵۵ لاکھ روپے کی لاگت سے تین سڑک پروجیکٹوں چترگام ہیف کی مضبوطی/اپ گریڈیشن بشمول ہیفکھری مالدیریا روڈ، امشی پورہ چیکی مرزا پور سیدو روڈ کی مضبوطی/اپ گریڈیشن اور پہلی پورہ نائیدگنڈ روڈ کی مضبوطی/اپ گریڈیشن کا ای،سنگ بنیاد رکھا۔
بعد ازاں وزیر مملکت نے فروٹ منڈی اگلر کا دورہ کیا اور پھلوں کے کاشتکاروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹروں سے ملاقات کی۔
صدر ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے منڈی کی اقتصادی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ منڈی کا سالانہ کاروبار تقریباً ۴ہزار کروڑ روپے ہے اور تقریباً دس ہزار افراد کا روزگار اس سے بالواسطہ یا بلاواسطہ وابستہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے اس کی بہتری کے لیے کوششوں بالخصوص اس کے گرد سیلاب سے بچاؤ کی دیوار کی تعمیر کے لیے مداخلت کی درخواست کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے مرکزی حکومت کی کچھ ترجیحات اور ریل، سڑک اور فضائی رابطہ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے خاص طور پر جموں و کشمیر کے صحت کے شعبے میں مرکزی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا جن میں ۲؍ اے آئی آئی ایم ایس،۵ جی ایم سیز کا قیام، سڑک رابطہ، اچھی حکمرانی کے اقدامات، جموں و کشمیر میں جوابدہی اور ذمہ داری کی شروعات شامل ہیں۔انہوں نے سیاحت اور جموں و کشمیر میں صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں حاصل کردہ منافع پر روشنی ڈالی۔
چودھری نے مزید کہا کہ امسال ۸۰ لاکھ لوگوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور جموں و کشمیر میں تقریباً ۵۶ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے یہ عیاں ہو جاتا ہے کہ جموں و کشمیر کی ترقی کو خوشحالی کی بلندیوں تک لے جایا گیا ہے۔
ڈی سی شوپیاں نے اس موقع پر بتایا کہ سیلاب سے بچاؤ کی دیوار کی تعمیر کی منظوری پہلے ہی دی گئی ہے اور اس پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔
دیوالی پر کشمیری نوجوان کو ۲۰ ہزار مٹی کے چراغ بنانے کا آڈر
سرینگر/۱۳؍اکتوبر
محمد عمر کمار نامی نوجوان ان دنوں سرینگر کے نشاط علاقے میں واقع اپنے مٹی کے برتن بنانے کے کارخانے میں کافی مصروف نظر آ رہے ہیں۔
وہ۲۴؍اکتوبر کو منائے جانے والے دیوالی کے تہوار سے قبل۲۰ہزار مٹی کے لیمپوں کے ایک بہت بڑے آرڈو کو پورا کرنے کیلئے انتہائی محنت اور جوش سے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
ستائیس سالہ عمر کمار سال گذشتہ اس وقت سرخیوں میں رہے جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ہاتھ سے بنائے جانے والے مٹی کے برتن امریکہ اور چین کے مشین سے بنائے جانے والے برتنوں سے صحت کیلئے زیادہ بہتر ہیں۔
کمار نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’جیسا کہ دیوالی کا مقدس تہوار قریب آرہا ہے میں بیس ہزار مٹی کے لیمپوں کے آرڈر کو پورا کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہا ہوں یہ آرڈر مجھے ایک مشہور فرم سے ملا ہے ‘‘۔
کمار کو وادی میں مٹی کے برتن بنانے کی صنعت کیلئے بڑے خواب ہیں اور وہ اس پیشے میں نئی جان ڈال کر اس کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے محو جدوجہد ہیں۔انہوں نے کہا’’میں چاہتا ہوں کہ لوگ اسی طرح مٹی کے برتن دوبارہ خریدنا شروع کریں جس طرح وہ تانبے وغیرہ کے برتن خریدتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’جو لوگ اس پیشے سے وابستہ تھے انہوں نے مالی مسائل کی وجہ سے اس کو خیر باد کہہ دیا ہے اور اس کے کاریگر لگ بھگ ناپید ہوچکے ہیں کیونکہ اب اس پیشے سے روزی روٹی سبیل ہونا از بس محال بن گیا ہے ‘‘۔
کمار نے کہا کہ کمہار کے پہیے سے ایک دن ایک ہزار مٹی کے لیمپ تیار کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا’’تاہم یہ تب ہی ممکن ہے جب صبح سے شام تک کام کیا جائے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے برتن یا دوسری چیزیں بنانے کیلئے مٹی کو سُکھانا پڑتا ہے ۔
کاریگر نے کہا ’’میرے یونٹ میں فی لیمپ کی قیمت دو سے پانچ روپے ہے جبکہ اس کو مارکیٹ میں دس روپے کے حساب سے بیچا جاتا ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک محنت طلب اور صبر آزما کام ہے ۔
کمار نے بی کام کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سرکاری نوکری کے انتظار میں بیٹھنے کے بجائے اپنے آبا و اجداد کے اسی پیشے کو اختیار کرنے کا فیصلہ لیا۔انہوں نے کہا’’میں اب یہ کام گذشتہ تین برسوں سے کر رہا ہوں اور اپنا روزگار چلا رہا ہوں‘‘۔
کمار ان دنوں پہیے پر کشمیر کا قدیم ترین موسیقی آلہ ‘تمبکناری’ بنانے میں بھی مصروف ہیں۔انہوں نے کہا’’شادیوں کا سیزن ہونے کے باعث مجھے تمبکناری بنانے کے بھی بڑے آرڈر مل رہے ہیں‘‘۔
تمبکناری مٹی سے بنایا جانے والا ایک کشمیری موسیقی آلہ ہے جس کو یہاں شادی بیاہ وغیرہ جیسی تقریبوں کے دوران گانا گاتے وقت بجایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایک سو تمکبناریاں بنانے کا آرڈر مل گیا ہے جس کو میں پورا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے یونٹ میں فی تمبکناری کی قیمت ایک سو روپے ہے جبکہ اس کو مارکیٹ میں تین سے پانچ سو روپے کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے سال بھر یہ چیزیں بنانے کیلئے آرڈر ملتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی

Next Post

چنانی ناشری ٹنل کے اندر حادثہ‘ موٹر سائیکل سوارہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

چنانی ناشری ٹنل کے اندر حادثہ‘ موٹر سائیکل سوارہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.