منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کے حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں ہے: رینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-13
in اہم ترین
A A
’لوگوں کے تعاون سے خوبصورت جموں کشمیر تعمیر کریں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جموںکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)یونٹ کے صدر‘ رویندر رینا نے واضح کیا ہے کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنا کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ ملک کے آئین نے لوگوں کو یہ اختیارات دیے ہیں کہ وہ کہیں پر بھی اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔
رینا نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔اُن کا کہنا تھا’’چونکہ دفعہ ۳۷۰کے قانون کو منسوخ کیا گیا ہے لہذا ملک کے سبھی قوانین اب جموں وکشمیر میں بھی لاگو ہیں‘‘۔
ذرائع کے مطابق جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے لئے گئے فیصلے کی صوبہ جموں میں بھی سخت مخالفت ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال ۱۹۵۰میں اُس وقت کی حکومت نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت بھارت کے سبھی شہریوں کو کسی بھی ریاست یا یونین ٹریٹری میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے ۔
رینا نے بتایا کہ جموں کشمیر میں اس وقت نئے ووٹروں کی رجسٹریشن ہو رہی ہے اور آئین کے تحت متعلقین اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
اُن کے مطابق غیر مقامی افراد جموں وکشمیر میں اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں یہ کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ آئین نے اُنہیں اس کا حق دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا’’ہمارا آئین کہتا ہے ہر ایک شہری کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے ‘‘۔
بی جے پی یونٹ صدر نے بتایا کہ چونکہ جموں وکشمیر میں دفعہ۳۷۰کے باعث غیر مقامی افراد یہاں پر اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کرسکتے تھے اب مرکزی حکومت نے اس قانون کو منسوخ کیا لہذا ملک کے سبھی قوانین یہاں پر بھی لاگو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کررہی ہیں اور پروپگنڈے کے ذریعے پُر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
رینا کے مطابق یہ کوئی نیا قانون نہیں بلکہ پُرانا قانون ہے اور اس پر پچھلے۷۰برسوں سے عملدرآمد ہو رہا ہے ۔
بتادیں کہ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے سبھی تحصیلداروں کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ صوبے بھر میں پچھلے ایک سال سے مقیم غیر مقامی شہریوں کو فوری طورپر ووٹنگ فہرست میں شامل کیا جائے ۔
حکم نامہ منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی صوبے جموں کے لوگوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فیصلہ کو ناقابل قبول قرار دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تین بچیوں کا باپ بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک

Next Post

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا جموں وکشمیر کیلئے سود مند نہیں:آزاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
مجھے پارٹی چھوڑنے کیلئے مجبور کیا گیا‘آزاد کا کانگریس پر الزام

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا جموں وکشمیر کیلئے سود مند نہیں:آزاد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.