جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فوج کا تربیت یافتہ کتا گولیاں لگنے سے زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-11
in اہم ترین
A A
فوج کا تربیت یافتہ کتا گولیاں لگنے سے زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران فوج کا ایک تربیت یافتہ کتا شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
فوج کاکہنا ہے کہ زوم نامی تربیت یافتہ کتے نے ہی رہائشی مکان میں موجود ملی ٹینٹوں کی نشاندہی کی۔اْن کے مطا بق مذکورہ تربیت یافتہ کتے نے جنوبی کشمیر میں متعدد تصادم آرائیوں کے دوران حصہ لیا ہے۔
دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹینگہ پاوا تصادم آرائی کے دوران فوج کا ایک کھوجی کتا گولی لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کی درمیانی شب کوکر ناگ کے ٹینگہ پاوا گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ترجمان نے کہاکہ پیر کی صبح فوج نے زوم نامی اپنے حملہ آور کتے کو مشتبہ مکان کے اندر بھیجا جہاں پر ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ زوم ایک اعلیٰ تربیت یافتہ اور چالاک کتا ہے ، ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے اور اْنہیں مارگرنے کی اْس کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ زوم نے جنوبی کشمیر میں کئی فعال ملی ٹینٹ مخالف کارروائیوں کا حصہ رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق پیر کی صبح زوم کو ہمیشہ کی طرح اْس گھر کو خالی کرنے کا کام سونپا گیا جہاں پر جنگجو چھپے بیٹھے ہوئے تھے تاہم آپریشن کے دوران کتے کے جسم میں دو گولیاں پیوست ہوئی اور وہ شدید طورپر زخمی ہو گیا۔
دفاعی ترجمان کے مطابق زوم نے ہی ملی ٹینٹوں کی نشاندہی کی اور اْن پر حملہ کیا جس کے دوران وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ گولیاں لگنے کے باوجود بھی زوم اپنے فرائض انجام دیتا رہا جس کے نتیجے میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق زوم کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا جہاں پر اْس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔انہوں نے تصادم کے دوران مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت آصف احمد ریشی ولد محمد یاسین ریشی ساکن شیخ پورہ مرہامہ بجبہاڑہ اور وکیل احمد بٹ ولد عبدالحد بٹ ساکن نئی بستی مرہامہ کے بطور کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میں نے جو کیا نہرو نہ کرسکے:مودی

Next Post

اننت ناگ جھڑ پ میں۲جنگجو ہلاک:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
اننت ناگ جھڑ پ میں۲جنگجو ہلاک:پولیس

اننت ناگ جھڑ پ میں۲جنگجو ہلاک:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.