سرینگر//
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیرتصدق حسین میر کا کہنا ہے کہ اول سے نویں جماعت تک کے طلبا کے امتحانات کا مارچ سیشن میں منعقد ہونے کے قوی امکانات ہیں اور اس سلسلے میں ایک دو دنوں کے اندر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر نے جمعرات کو یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایا’’ہم نے حکومت کوتجویز بھیج دی ہے اور اس سلسلے میں ایک دو دنوں کے اندر حتمی فیصلہ لیا جائے گا‘‘۔
تصدق نے کہا کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں دسمبر کے آخری ہفتے تک سرمائی تعطیلات نہیں کی جائیں گی اور اول سے نویں جماعت تک کے تمام امتحانات مارچ میں منعقد کئے جائیں گے ۔
گزشتہ کئی دنوں سے اسکولوں میں منہ اور پیروں کی بیمارہی پھوٹ پڑنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیںگئے ۔
قومی تعلیمی پالیسی ۲۰۲۰کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے ایک سوال کے جواب میں ناظم تعلیم نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر لاگو کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس پالیسی کو مقررہ وقت میں ہی مکمل طور پر لاگو کیا جائے ۔
قابل ہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے کشمیر میں امتحانات مارچ سیشن میں کرانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ اس سلسلے میں دسویں سے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات مارچ سیشن سے منعقد کرانے کا پہلے ہی حکم جاری کیا گیا ہے ۔
قبل ازیں وادی میں اول سے بارہویں جماعتوں تک امتحانات نومبر دسمبر سیشن میں منعقد ہوتے تھے ۔