سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں منگل کے روز ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز چند مقامی افراد نے شیخ محلہ بجبہاڑہ میں لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت فیاض احمد بانڈے ولد غلا رسول ساکن بجبہاڑہ کے بطور کی ۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔