نئی دہلی// اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان آج لوک سبھا میں دہلی کے تین کارپوریشنوں کو ضم کرنے کے مجوزہ بل پیش کیا گیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے "دہلی میونسپل کارپوریشن (ترمیمی) بل 2022” پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی منظوری سے دہلی کے بلدیاتی نظام میں یکسانیت آئے گی، پالیسیاں ٹھوس ہوں گی اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی جیسے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل دہلی والوں کے مفاد میں ہے۔
کانگریس اور ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکمراں پارٹی کی طرف سے قومی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی سازش ہے۔
عام آدمی پارٹی نے بھی اس بل کی مخالفت کی ہے، اگرچہ پارٹی کے رکن اسمبلی بھگونت مان کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پارٹی کا ایوان میں کوئی رکن نہیں ہے۔