جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل رہی ہے : راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-26
in قومی خبریں
A A
حکومت عوام کے تئیں ذمہ دار نہیں ہے: راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے ہر طبقہ کو مایوس کیا ہے ، خاص طور پر بے روزگار نوجوانوں کی امیدوں کو شکست دے کرملک کے مستقبل کو تاریکیوں میں دھکیل دیا ہے ۔
پیر کو اپنے فیس بک پیغام میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا میں بڑی تعداد میں نوجوان شامل ہو رہے ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ملک کے نوجوان مودی حکومت کی پالیسیوں سے مایوس ہیں۔ ملک میں بیروزگاری 45 سال میں سب سے زیادہ ہے ، چھوٹے تاجروں کے لیے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے اور روزگار کی تلاش میں بھٹکنے والے نوجوانوں کو اب بھارت جوڑو یاترا میں امید کی کرن نظر آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا ‘‘ہماری بھارت جوڑو یاترا سے نوجوان اتنی بڑی تعداد میں ہم سے کیوں جڑ رہے ہیں؟ آٹھ سال قبل وزیراعظم نے ملک کے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سالانہ دو کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ملک میں 45 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے ، نوجوان مایوس اور ناامیدیں ہو چکے ہیں۔ کسی بھی عام گھرانے سے پوچھیں کہ وہ آج مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلانے میں کن مشکلات سے دوچار ہیں۔ والدین مہنگی تعلیم کا بوجھ اٹھا کر دن رات محنت کر کے اپنے بچوں کو تعلیم دلا رہے ہیں۔ اس سب کے بعد بھی آج ملک کا نوجوان ہاتھ میں ڈگری لیے روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر بھٹک رہے ہیں۔ ہماری بھارت جوڑو یاترا کا مقصد نوجوانوں سے ملنا، ان کے مسائل اور مشکلات کو سننا اور سمجھنا ہے ۔ آج نوجوانوں کے لیے حالات بہت مشکل ہیں۔’’
مسٹر گاندھی نے مزید کہا ‘‘ملک کے 42 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں، پچھلے پانچ سالوں میں بے روزگاری دوگنی ہو گئی ہے ، نوجوان بے چین ہیں اور ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔ بی جے پی حکومت نے نوجوانوں کے حوصلوں پر سخت ضرب لگائی ہے ، جھوٹ بول کر انہیں دھوکہ دیا ہے ، نوجوانوں کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں۔ نجکاری کا شکنجہ نوجوانوں کی جان لے رہا ہے ، تین چار سال کے کنٹریکٹ پر سرکاری نوکریوں کا رجحان نوجوانوں کے مستقبل کو مزید تاریکیوں میں دھکیل رہا ہے ۔ ہماری بھارت جوڑو یاترا کے دوران، میں بہت سارے باصلاحیت نوجوانوں سے مل رہا ہوں، لڑکے ہوں یا لڑکیاں، ہر ایک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے ، میں ان نوجوانوں سے مل کر بہت خوش ہوں اور میری خواہش ہے کہ ان نوجوانوں کو بہتر مواقع اور آپشن ملیں، ایک بے رحم اور لاپرواہ حکومت کی وجہ سے ہم اپنے نوجوانوں کے مستقبل کو برباد نہیں ہونے دے سکتے ۔ میں ایک بار پھر نوجوانوں سے کہتا ہوں، اس سفر میں بڑی تعداد میں ہمارا ساتھ دیں، ہم سے بات کریں، آپ اور ہم مل کر اس حکومت کو آپ کی بات سننے پر مجبور کریں گے ۔ نوجوانوں کا مستقبل ملک کا مستقبل ہے اور ہم انہیں برباد ہوتے دیکھ کر خاموش نہیں رہیں گے ۔ بے روزگاری سے رشتہ توڑو، بھارت جوڑو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئے اترپردیش میں کھلاڑیوں کے تعاون کو یقینی بنایا جائے گا:یوگی

Next Post

شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے مودی آج ٹوکیو جائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا

شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے مودی آج ٹوکیو جائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.