سرینگر//
کانگریس کے سینئر لیڈر طارق حمید قرہ نے بدھ کے روز جموں کشمیر میں سال کے اختتام سے قبل اسمبلی انتخابات کا اشارہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتخابی مواد بشمول ای وی ایم کے ٹرک سے بھرے جموں پہنچ گئے ہیں۔
قرہ نے ٹویٹ کیا’’اطلاع کے مطابق ۱۵۰ٹرک بھرے انتخابی سامان جس میں ای وی ایم اور دیگر انتخابی متعلقہ اسٹیشنری شامل ہیں جموں پہنچ گئے ہیں جنہیں رات کے وقت سول سیکرٹریٹ میں ڈاؤن لوڈ اور محفوظ کیا گیا ‘‘۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن نے مزید کہا’’ایسا لگتا ہے کہ انتخابی کمیشن جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ایک سرپرائز کی تیاری کر رہا ہے‘‘۔
جموں کشمیر میں اس وقت اپ ڈیٹ شدہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کا عمل جاری ہے اور یہ مشق۲۵ نومبر تک مکمل کر لی جائے گی۔