ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کا دہلی ماڈل جھوٹ کا پٹارہ: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-14
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی//کانگریس نے عام آدمی پارٹی (آپ) پر جھوٹ بولنے اور اشتہارات دے کر جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گجرات میں جس دہلی ماڈل کی بات کر رہی ہے اس میں کچھ نہیں ہے ، یہ صرف جھوٹ کا پٹارہ ہے ۔
کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر اجے کمار نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت اشتہارات کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے ۔ اس حکومت نے دو ماہ کے دوران گجرات کے ٹی وی چینلوں اور اخبارات کو 36 کروڑ روپے کے اشتہارات دیے ہیں جبکہ ریاستی حکومت کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جھوٹ کا پرچار کرنے کے لیے ، عام آدمی پارٹی دہلی ماڈل کی تعریف کرتی ہے اور ہر جگہ اس کی بات کرتی ہے ، جب کہ اس کے دہلی ماڈل میں کچھ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی شیلا دکشت حکومت کے بعد یہاں کوئی نیا اسکول کالج نہیں کھلا ، کوئی نیا فلائی اوور اور کوئی نیا اسپتال نہیں بنایا گیا۔ شیلا دکشت حکومت کے بعد سے قومی راجدھانی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ۔
کیجریوال حکومت کو بدعنوان حکومت قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں بدعنوانی اپنے عروج پر ہے ۔ شراب کی پالیسی سے شراب بنانے والوں کو بہت فائدہ پہنچایا گیا۔ پہلے 750 ملی لیٹر شراب کی بوتل پر حکومت کو فائدہ ہوتا تھا، لیکن اس حکومت نے شراب کی اتنی ہی مقدار میں 220 روپے کا سیدھا فائدہ شراب کمپنیوں کو دینے کا کام کیا ہے اور کہتے ہیں کہ کوئی کرپشن نہیں ہے ۔ اس سے بڑی بدعنوانی کیا ہو سکتی ہے ۔
عام آدمی پارٹی کو کٹر ایماندار نہیں بلکہ کٹر بدعنوان قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھر کی مرمت پر 20 کروڑ خرچ کرتے ہیں، دو کروڑ کی گاڑی میں بیٹھتے ہیں، 45 کروڑ کے طیارے میں گجرات میں انتخابی مہم کے لیے جاتے ہیں اور پانچ ستارہ ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں اور آٹو والے سے ملنے کی بھی بات کرتے ہیں۔ کیجریوال حکومت کے دہلی ماڈل کو ملک جتنی جلدی سمجھ لے گا، یہ ملک کے مفاد میں اتنا ہی بامعنی ثابت ہوگا۔
ترجمان نے عام آدمی پارٹی کی حکومت کو اشتہاری پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی بتائے کہ آر ایس ایس کے بارے میں اس کے خیالات کیا ہیں، بلقیس بانو قتل کیس میں اس کی کیا رائے ہے ، ریزرویشن پر اس کا کیا نظریہ ہے ، پارٹی اس بارے میں کبھی کچھ نہیں بولے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نمیبیا کاٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

Next Post

حکومت سرمایہ کاری لانے کے لیے ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار: سیتا رمن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن

حکومت سرمایہ کاری لانے کے لیے ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار: سیتا رمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.