منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بنگلہ دیش میں جاں بحق ایم بی بی ایس طالبہ کی لاش وطن پہنچی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-10
in اہم ترین
A A
پاکستان کے ساتھ لگنے والی کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جموںکشمیر کے ضلع اسلام آباد کے بجبہاڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس طالبہ کی لاش جمعے کی شام بنگلہ دیش سے سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچی جس کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا۔
بتادیں کہ ایم بی بی ایس طالبہ خوشبو منظور دختر منظور احمد ساکن کٹو بجبہارہ بنگلہ دیش کے خواجہ یونس علی میڈیکل کالج کی عمارت سے گر کر شدید طورپر زخمی ہوئی اور بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعے کی شام کو بنگلہ دیش سے ایم بی بی ایس طالبہ کی لاش سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچی۔انہوں نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر پہلے ہی اہل خانہ اور نزدیکی رشتہ دار انتظار کر رہے تھے اور جوں ہی لاش ائر پورٹ پر پہنچی تو خصوصی ایمبولنس کے ذریعے اْس کو آبائی گاوں کٹو بجبہاڑہ روانہ کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعے کی صبح قریباً ساڑے دس بجے بنگلہ دیش سے لاش کو روانہ کیا گیا اور دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب لاش دہلی ائر پورٹ پر پہنچی۔
نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے بین الاقوامی ائر پورٹ پر لاش جمعے کی شام خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اننت ناگ ضلع انتظامیہ کے آفیسران کی موجودگی میں لاش اہل خانہ کے سپرد کی گئی۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ انتظامیہ نے بنگلہ دیش سے لاش کو سری نگر پہنچانے کی خاطر سخت کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ ، وزارت خارجہ اور بنگلہ دیش میں مقیم بھارتی سفارتخانے کی کوشش کی بدولت قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش سری نگر کی اور روانہ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، پرنسپل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ذاتی طورپر معاملے کو دیکھ رہے تھے اور اس ضمن میں مختلف چینلوں کے ذریعے بنگلہ دیشی حکام کے ساتھ رابطے تھے تاکہ طالبہ کی جلد ازجلد آخری رسومات انجام دی جاسکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزاد کا ایک بار پھر کانگریس سے مستعفی ہونے کے فیصلے کا دفاع

Next Post

۵ آئی اے ایس اور ایک کے اے ایس افسر ان کے تبادلے اور تقرریاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
اگمٹ کیڈر کے ۶ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کا جموںکشمیر تبادلہ

۵ آئی اے ایس اور ایک کے اے ایس افسر ان کے تبادلے اور تقرریاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.