لاہور//
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیاء کپ 2014ء کے دوران شاہد آفریدی کے دو چھکوں نے روی چندرن ایشون کا کیریئر ختم کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے 2014ء کے ایشیا کپ میں ایشون کو یکے بعد دیگرے دو چھکے لگا کر ان کا کیریئر ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہد بھائی آپ کے اِن دو چھکوں کیلئے بےحد شکریہ جس نے ہماری جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف اس میچ میں 18 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت سے جیتا ہوا میچ چھین لیا تھا، جس پر لاکھوں بھارتی مداحوں نے اپنی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلائے تھے۔ دوسری جانب حفیظ کا یہ بیان بہت سے مداحوں کو اچھا نہیں لگا جب کہ انہوں نے حفیظ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔