سرینگر/۵ستمبر
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پیر کے روز ایک میوہ باغ سے 30 سالہ جوان کی لاش بر آمد کی گئی جس پر گولی کا نشان تھا۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ شوپیاں میں ایک میوہ باغ میں ایک 30 سالہ جوان کی لاش مشکوک حالت میں بر آمد کی گئی جس پر گولی کا نشان تھا۔انہوں نے متوفی کی شناخت منظور احمد ننگرو ساکن حانجن راج پورہ پلوامہ کے بطور کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ننبگرو گذشتہ شام سے لا پتہ تھا۔اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔