سرینگر/۳ستمبر
جموںکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ دکاندار وقف بورڈ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
اندرابی نے کہا کہ دکاندار ہمارے ساتھ کرایہ کے نئے اگریمنٹ کر رہے ہیں اور کرایہ بھی دے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کا کتنا پیسہ قرضہ حسنہ کی صورت میں لوگوں کے پاس ہے اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔
چیئرپرسن نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’لوگ آرہے ہیں ہمارے ساتھ کرایہ کے نئے اگریمنٹ کر رہے ہیں اور کرایہ بھی دے رہے ہیں‘۔
وقف بورڈ کے لوگوں کے پاس قرضے کے بارے میں پوچھے جانے پرڈاکٹر اندرابی کا کہنا تھا’وقف بورڈ کا کتنا پیسہ باہر ہے اس کا مجھے اب تک کوئی کاغذ نہیں ملا ہے اور اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے پاس کرایے کی کتنی رقم بقایا ہے وہ بھی ابھی معلوم نہیں ہے ۔
عید گاہ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’عید گاہ، عید گاہ ہے وہ کھیلنے کی جگہ نہیں ہے ۔‘