سرینگر/۳ستمبر
سرینگر کے سونہ علاقے میں دریائے جہلم سے دو روز قبل ریت نکالنے کے دوران غرقآب ہونے والے مزدور کی لاش ہفتے کی صبح راج باغ علاقے سے بر آمد کی گئی۔
بتادیں کہ سونہ علاقے میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران بانہال سے تعلق رکھنا والا ایک مزدور غرقآب ہوا تھا۔
مزدور کی شناخت22 سالہ جعفر وانی کے بطور ہوئی تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی سری نگر ریور پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کی صبح لاش کو راج باغ علاقے سے بر آمد کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہفتے کی صبح بہار سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور دریائے جہلم سے ریت نکلنے کے دوران غرقآب ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے بدری پورہ کا¶نی گا¶ں میں ہفتے ہی صبح مزدورں کا ایک گروپ دریائے جہلم سے ریت نکال رہا تھا کہ اس دوران ایک غیر مقامی مزدور پھسل کر دریا میں ڈوب گیا۔
مذکورہ مزدور کی شناخت 19 سالہ محمد عادل ساکن بہار کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔