سوپور//
جموں کشمیر پولیس نے جمعہ کی شام شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں لشکر طیبہ عسکریت پسند تنظیم کے ایک سرگرم ہائبرڈ جنگجو کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک اہلکار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جموں کشمیر پولیس، فوج کی۲۲ آر آر اور سی آر پی ایف ۱۷۹ویں بی این کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک ناکہ کے دوران پولیس اسٹیشن سوپور کے دائرہ اختیار میں واقع شنگر گنڈ میں ایک سرگرم ہائبرڈ جنگجو کو گرفتار کیا۔
اہلکار نے بتایا کہ ان کے قبضے سے ایک پستول‘ایک میگزین اور۸ پستول کے راؤنڈ سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا۔
سرکاری اہلکار نے گرفتار جنگجو کی شناخت ثاقب شکیل ڈار ولد شکیل احمد ڈار ساکنہ ممہ کاک بٹ پورہ‘سوپور کے طور پر کی ہے۔
دریں اثنا، پولیس اسٹیشن سوپور میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔