کراچی//
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ میں روہت شرما کی باڈی لینگویج بہت خراب ہے وہ خوفزدہ سے دیکھائی دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں جب روہت شرما ٹاس کیلئے آئے تو انکی باڈی لینگویج بہت خراب تھی وہ خوفزدہ اور کنفیوز نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کپتانی روہت شرما پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے، جس کے باعث وہ بیٹنگ میں پرفارم نہیں کر پارہے۔