سرینگر//
جموںکشمیر کانگریس میں سابق ممبران اسمبلی اور سینئر لیڈران کی جانب سے مستعفی ہونے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ۔
بدھ کے روز سابق ممبر اسمبلی اور سینئر لیڈر پیرزادہ محمد سعید نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ آزاد گروپ میں شامل ہونے جارہے ہیں۔
باوثوق ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جموںکشمیر کانگریس یونٹ سے وابستہ مزید کئی سینئر لیڈران آنے والے دنوں کے دوران مستعفی ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ لیڈران نے گزشتہ دنوں ہی غلام نبی آزاد کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کی جموں آمد کا اب سب کو انتظار ہے کیونکہ جموں میں ریلی کے دوران مین اسٹریم پارٹیوں کے کئی لیڈران کی شمولیت کا امکان ہے ۔
بتادیں کہ پیرزادہ محمد سعید حلقہ انتخاب کوکر ناگ میں دومرتبہ جیت حاصل کرکے کابینہ وزیر بھی رہ چکے ہیں۔