بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جاپان اوپن: سری کانت کی جیت ، لکشیا اور سائنا مقابلے سے باہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-01
in کھیل
A A
سنگاپور اوپن: سندھو، پرنائے دوسرے راؤنڈ میں، سری کانت باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

اوساکا// سابق عالمی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت نے بدھ کے روز جاپان اوپن میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ہم وطن لکشیا سین اور سائنا نہوال نے اپنے اپنے مقابلے ہارکر باہر ہوگئے۔
سری کانت نے سپر 750 ٹورنمنٹ میں آل انگلینڈ چمپئن ملائیشیا کے لی زی جیا کو اسٹریٹ گیموں میں 22-20، 23-21 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ٹاپ 16 راؤنڈ میں اب ان کا مقابلہ جاپان کے کانتا سونیاما سے ہوگا۔
سری کانت نے جیت کے بعد کہا، "یہ ایک قریبی میچ تھا جو کسی بھی طرف جا سکتا تھا، لیکن میں اپنے کھیل سے خوش ہوں۔ اتنے بڑے اسٹیج پر میچوں کو صحیح طرح سے ختم کرنا ضروری ہے کیونکہ ہر میچ مشکل ہونے والا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ میں پہلے گیم میں 16-12 سے آگے تھا لیکن بعد میں ضرورت سے زیادہ پوائنٹس دینے کی وجہ سے 20-18 سے پیچھے چلا گیا۔ میں نے اپنے آپ کو سمجھایا کہ مجھے آسانی سے پوائنٹس نہیں دینا ہے۔ جیت کر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے اور اب میں واپس جاکرغوروخوض کروں گا کہ اپنے اگلے حریف کو کیسے شکست دوں۔”
دریں اثنا، کامن ویلتھ گیمز 2022 کے گولڈ میڈلسٹ لکشیا سین جاپان کے کینٹا نشیموٹو سے 21-18، 14-21، 13-21 سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
لندن اولمپک میڈلسٹ سائنا نہوال کو عالمی چیمپئن جاپان کی اکانے یاماگوچی سے 9-21، 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مردوں کے ڈبلز میں ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا کی جوڑی کو کوریا کے چوئی سوئی گیو اور کم وون ہو کے ہاتھوں 21-19، 21-23، 15-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کامن ویلتھ گیمز کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی خواتین کی ڈبلز جوڑی ترشا جالی اور گایتری گوپی چند کو تھائی لینڈ کی جونگکولفن کٹیتھراکول اور رویندا پرجونگجائی کے ہاتھوں 21-17، 21-18 سے شکست ہوئی۔
کرشنا پرساد گارگا اور وی وی پنجالا کی مردوں کی ڈبلز جوڑی دن کے آخری میچ میں فرانس کے کرسٹوف پوپوف اور ٹوما پوپوف سے 21-18، 21-17 سے ہار کر جاپان اوپن سے باہر ہو گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے

Next Post

افغان ٹیم کو زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ملنی چاہیے، راشد خان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
افغان ٹیم کو زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ملنی چاہیے، راشد خان

افغان ٹیم کو زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ملنی چاہیے، راشد خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.