سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے لوگوں کو ایف آئی آر درج کرنے کے سمیت کئی ایمر جسنی خدمات بہم پہنچانے کیلئے ایک موبائل ایپ لانچ کی ہے ۔
پولیس نے لوگوں سے شکایت درج کرنے سے لے کر ایف آئی آر کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرنے کی تک ایمر جنسی خدمات آسانی سے حاصل کرنے کیلئے پلے سٹور اور ایپل سٹور سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان کے مطابق اس ایپ کے وساطت سے ایک شہری ایف آئی آر درج کرسکتا ہے ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے متعلق رپورٹ درج کرسکتا ہے ، ایمر جنسی مدد طلب کر سکتا ہے ‘شاہراہ کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے اور ویریفکیشن کرانے وغیرہ جیسی دیگر سہولیات حاصل کر سکتا ہے ۔
پولیس نے لوگوں سے اس ایپ کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔