نئی دہلی//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو یہاں ایئر فورس کے پریمیئر ریڈار اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہیں انٹیگریٹڈ ایئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے کام کاج کے بارے میں معلومات دی گئی۔
انٹیگریٹڈ ایئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی اور مختلف آپریشنز کا محور سمجھا جاتا ہے ۔
حکام نے وزیر دفاع کے سامنے ملک کے مختلف مراکز میں نیٹ ورک کی مہمات کے بارے میں پریزنٹیشن کے ساتھ ساتھ ان کے بارے میں معلومات دی، اس میں جنگی اور ٹرانسپورٹ طیاروں کے ساتھ بغیر پائلٹ گاڑیوں کے مشن کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔ انہیں امن کے اوقات میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے کام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیر دفاع نے ملک کی فضائی سرحدوں کو محفوظ رکھنے میں فضائیہ کے جوانوں کے کردار کی تعریف کی۔