ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

معاشی بحران،سری لنکن بچے رات کو بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-27
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

کولمبو//
اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا کے بارے میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہاں بچے بھوکے سو رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک بھی اسی طرح کی غذائی قلت کے بحران کا شکار ہو سکتے ہیں۔
سری لنکا میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کے بعد درآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث ملک میں کھانا بنانے کے لیے ایندھن دستیاب نہیں۔
بچوں کی بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جارج لاریہ اڈجی نے کہا ہے کہ اس بحران سے عام سری لنکن خاندان بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور خوراک خریدنے کے اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے ایک وقت کا کھانا چھوڑ رہے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو میں یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ’بچے رات کو بھوکے سو رہے ہیں اور خاندانوں میں بے یقینی ہے کہ اگلا کھانا کیسے بنا کر کھائیں گے۔‘
سری لنکا نے 51 بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضے کے باعث خود کا دیوالیہ قرار دیا تھا۔ سری لنکا کی اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت جاری ہے۔
لاریہ اڈجی کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک بھی اسی طرح کے غذائی بحران کا سامنا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں شدید معاشی بدحالی اور مہنگائی مزید بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
’میں نے سری لنکا میں جو کچھ دیکھا وہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے لیے ایک انتباہ ہے۔‘
یونیسیف نے سری لنکا میں کم از کم نصف بچوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 25 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔
رواں ماہ کے آغاز پر حکومت نے بھی بچوں میں تیزی سے پھیلتی غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے امداد کی اپیل کی تھی۔
2021 کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں پری سکول کے پانچ لاکھ 70 ہزار طلبہ میں سے ایک لاکھ 27 ہزار غذائی قلت کا شکار تھے۔
حکام کا خیال ہے کہ اب خوراک کی قلت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مکمل اثرات کی وجہ سے یہ اعداد و شمار آسمان کو چھو رہے ہیں۔
معاشی بحران کی وجہ بننے والے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے گزشتہ ماہ عوامی احتجاج اور سرکاری رہائش گاہ پر مظاہرین کے دھاوا بولنے کے بعد عہدے سے مستعفی ہو کر ملک سے فرار ہو گئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزاد مستعفی ، بے عزتی کا بدلہ چکا دیا

Next Post

فیس بک رازداری مقدمے کے تصفیہ کیلئے راضی ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
فیس بک پر روسیوں کے خلاف پرتشدد پوسٹس کی اجازت

فیس بک رازداری مقدمے کے تصفیہ کیلئے راضی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.