سرینگر/23 اگست
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے بدعنوانی صفر کے برابر ہونے کے دعو¶ں کے باوجود گھوٹالوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے ۔
محبوبہ نے کہا کہ پہلے ہی پریشان نوجوانوں کو ‘بھرتی کے لئے نقدی’ گھوٹالے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کیا۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا”جموں وکشمیر پولیس سب انسپکٹر اور فائنانس اکا¶ نٹ اسسٹنٹ گھوٹالوں کے بعد اب جل شکتی بورڈ کے جی ای امیدوار سڑکوں پر بر سر احتجاج ہیں“۔
محبوبہ نے ٹویٹ میں کہا” انتظامیہ کے بدعنوانی صفر ہونے کے دعو¶ں کے باوجود گھوٹالوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے “۔ان کا مزید کہنا تھا” پہلے ہی پریشان نوجوانوں کو ‘بھرتی کے لئے نقدی’ گھوٹالے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے “۔
قابل ذکر ہے کہ جے کے ایس ایس بی نے 4 جون پولیس سب انسپکٹر اسامیوں کی تقرری کی لسٹ جاری کی تھی جس پر امیدواروں نے اعتراض کیا تھا۔
بعد ازاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سب انسپکٹر اسامیوں کی تقرری کے فہرست میں مبینہ بد عنوانی کی جانچ کے لئے ہوم سکریٹری کی قیادت میں ایک جانچ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس نے اس فہرست کو کالعدم قرار دیا تھا۔
اسی طرح فائنانس اکا¶نٹ اسسٹنٹ کے کامیاب امیداروں نے بھی ان افواہوں کہ حکام اس لسٹ کو بھی مبینہ دھاندلیوں کے پیش نظر منسوخ کرسکتی ہے ، کے خلاف احتجاج درج کیا تھا۔