سرینگر///
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں یہاں منعقدہ انتظامی کونسل ( اے سی ) نے پولیس اسٹیشن خانصاحب کیلئے اراضی کا ایک حصہ منتقل کرنے کیلئے محکمہ ریونیو کی تجویز کو منظوری دی ۔
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر ، جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے میٹنگ میں شرکت کی ۔
انتظامی کونسل نے خانصاحب ضلع بڈگام میں ۵ کنال اراضی کو پولیس اسٹیشن خانصاحب کی تعمیر کیلئے محکمہ داخلہ کے حق میں منتقل کرنے کی منظوری دی ۔
انتظامی کونسل نے مزید ہدایت دی کہ کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک اینڈ سسٹم ( سی سی ٹی این سی ) کو اگلے تین ماہ میں جموں و کشمیر میں جامع طور پر نافذ کیا جائے گا ۔