سرینگر//
آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے منگل کو سابق وزیر‘ وقار رسول وانی کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔
اس سلسلے میں کانگریس جنرل سکریٹری‘ کے سی وینوگوپال کے جاری کردہ حکم کے مطابق، رمن بھلا کو پارٹی کا ورکنگ صدر مقرر کیا گیا ہے، جب کہ سبکدوش ہونے والے صدر غلام احمد میر، غلام نبی آزاد اور طارق حمید قرہ سمیت سینئر لیڈروں کو سیاسی امور کی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
میر نے آٹھ سال تک جے کے پی سی سی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد اس سال ۶جولائی کو استعفیٰ دے دیا۔