سرینگر/16 اگست
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چھوٹی گام علاقے میں منگل کے روز مشتبہ جنگجو ¶ں کے حملے میں اقلیتی فرقے کا ایک شخص از جان جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے چھوٹی گام علاقے میں جنگجو ¶ں کے حملے میں اقلیتی فرقے کا ایک شخص از جان جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔
متوفی کی شناخت سنیل کمار جبکہ زخمی کی شناخت پنٹو کمار کے بطور ہوئی ہے ۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس حملے کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کے چھوٹی پورہ علاقے میں جنگجو ¶ں نے ایک باغ میں عام شہریوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ دونوں کا تعلق اقلیتی فرقے سے تھا اور زخمی کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ وادی میں گذشتہ پندرہ گھنٹوں کے دوران اقلیتی فرقے کے لوگوں پر ہونے والا دوسرا حملہ ہے ۔
بڈگام کے گوپال پورہ علاقے میں اتوار کی شام جنگجو ¶ں کے حملے میں اقلیتی فرقے کا ایک فرد زخمی ہوا تھا