اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’دہشت گروں کے معاملے پردوہرا کردار نہیں ہونا چاہیے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-13
in اہم ترین
A A
’دہشت گروں کے معاملے پردوہرا کردار نہیں ہونا چاہیے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

نئی دہلی//
ہندوستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جیش محمد کے سربراہ‘ مسعود اظہر کے چھوٹے بھائی عبدالرؤف اصغر پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پر چین کے ویٹو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اجتماعی طور پرعالمی برادری ایک آواز میں بات کرنے سے قاصر ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں معمول کی بریفنگ میں چین سے متعلق موضوعات پر یہ بات کہی۔
بدھ کو اصغر کے معاملے پر سلامتی کونسل کی ۱۲۶۷ پابندیوں کی کمیٹی کے ووٹ میں چین کے موقف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے ایک بیان دیا ہے اور اس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’ ہمیں افسوس ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم تنظیم کے نمبر۲ دہشت گرد پر پابندی کی تجویز پر تکنیکی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ دوہرے معیار کی مسلسل رویہ کی وجہ سے پابندی لگانے والے نظام کا اعتبار اب تک کے سب سے نچلے سطح پر ہے‘‘۔
باگچی نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف ہماری اجتماعی جدوجہد میں ایک آواز میں بات کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے معاملے میں دوہرا کردار نہیں ہونا چاہیے اور بغیر کسی معقول وجہ کے تجاویز میں رکاوٹ ڈالنے کی عادت بند ہونی چاہیے۔
تائیوان میں ہونے والے واقعات سے متعلق سوالات پر ترجمان نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح ہندوستان بھی تائیوان میں ہونے والی پیش رفت پر فکر مند ہے۔ان کاکہنا تھا’’ ہم جمود کو بدلنے، تناؤ کو کم کرنے اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تحمل اور یکطرفہ کارروائی سے گریز کرنے پر زور دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہندوستان کی متعلقہ پالیسیاں معروف اور ہم آہنگ ہیں۔ انہیں دہرانے کی ضرورت نہیں‘‘۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سے یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ ہندوستان امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کو کس نظر سے دیکھتا ہے اور کیا وہ ایک چین پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔
سری لنکا میں چینی جہاز کے حوالے سے ہندوستان کی طرف سے مداخلت کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ ہم بیان میں ہندوستان کے بارے میں ظاہر کیے گئے جذبات کو مسترد کرتے ہیں۔ان کاکہنا تھا’’ سری لنکا ایک خودمختار ملک ہے اور آزادانہ فیصلے کرتا ہے ۔ جہاں تک ہندوستان۔ سری لنکا تعلقات کا تعلق ہے‘ سری لنکا ہندوستان کی پڑوسی پہلے پالیسی کے مرکز میں ہے ۔ ہندوستان نے سری لنکا میں اقتصادی بحران کے دوران۸ء۳بلین ڈالر کی بے مثال امداد فراہم کی ہے ۔ ہندوستان مکمل طور پر وہاں جمہوریت، استحکام اور معاشی بحالی کے حق میں ہے ‘‘۔
باگچی نے کہا کہ جہاں تک ہندوستان اور چین کے تعلقات کا تعلق ہے ، ہم مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی دلچسپی ہمارے تعلقات کی ترقی کے لیے ضروری ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’ جہاں تک ہمارے سیکورٹی خدشات کا تعلق ہے تو یہ ہر ملک کا حق ہے ، ہم اپنے مفادات میں بہترین فیصلہ کریں گے ۔ قدرتی طور پر اس میں ہمارے خطے خصوصاً سرحدی علاقوں کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھا جائے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ میں غیر مقامی مزدور’ جنگجوؤں‘ کے حملے میںہلاک

Next Post

سلمان رشدی پر نیویارک میں تقریب کے دوران چاقو سے حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘
اہم ترین

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

2026-10-18
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
اہم ترین

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

2026-10-18
 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
اہم ترین

 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-10-18
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

عوام کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی ‘ جواب دہی یقینی بنانے پر زور

2026-10-18
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

 کشتواڑ میں نابالغ لڑکی کی موت کیس میں فرد جرم داخل

2026-10-18
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

جموں میں مبینہ منشیات فروش  گرفتار‘۳۸۵گرام ہیروئن برآمد

2026-10-18
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

مرکز نے لداخ کی پہاڑی  ترقیاتی کونسلوں کے ڈھانچے  اور انتخابی قواعد میں ترمیم کر دی

2026-10-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
Next Post
سلمان رشدی پر نیویارک میں تقریب کے دوران چاقو سے حملہ

سلمان رشدی پر نیویارک میں تقریب کے دوران چاقو سے حملہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.