بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

میرے خلاف بول کر بی جے پی میں سشیل کچھ بن جاتے ہیں تو پھر بولتے رہیں: نتیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-11
in قومی خبریں
A A
بی جے پی سے ناطہ توڑ کر نتیش کمار نے اپوزیشن سے ناطہ جوڑا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

پٹنہ// بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر سشیل کمار مودی ان کے خلاف بولنے سے پارٹی میں کچھ بن جاتے ہیں تو بولتے رہیں، اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جمعرات کو یہاں نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ یوم شہداء کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کمار نے بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سشیل کمار مودی کے کل کے بیان کے بعد اب کہا کہ کچھ لوگ میرے خلاف ہیں۔ جھوٹی بیان بازی کررہے ہیں۔ آپ نے دیکھا کہ وہ کیسے کہہ رہے تھے کہ میں نائب صدر بننا چاہتا تھا، نہیں بن سکا تو اتحاد توڑ دیا۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ مسٹر مودی نے جو بھی الزام لگایا ہے وہ پوری طرح سے جھوٹا اور بے بنیاد ہے ۔ مسٹر مودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ میرے خلاف کیا بولنا چاہتے ہیں، فی الحال وہ کچھ بھی نہیں ہیں، میرے خلاف بولنے سے اگر انہیں پارٹی میں کوئی ذمہ داری مل جاتی ہے تو یہ ان کے لیے بہتر ہے ۔
ایک وقت تھا جب مسٹر کمار اور مسٹر مودی ہر جگہ ایک ساتھ نظر آتے تھے ۔ لیکن، بدلے ہوئے سیاسی منظر نامے کے بعد دونوں لیڈروں کے درمیان فاصلے اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے بھی پرہیز نہیں کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سشیل کمار مودی نے کل بہار میں اقتدار کی تبدیلی پر مسٹر کمار پر کئی الزامات لگائے تھے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ مسٹر کمار نائب صدر بننا چاہتے تھے ، انہوں نے اس کے لیے کوشش کی تھی لیکن بی جے پی نے ان کی بات نہیں سنی۔ اسی طرح جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق قومی صدر آر سی پی سنگھ سے مسٹر کمار سے مرکز میں وزیر بنائے جانے کی رضامندی لینے کی بات کہی گئی تھی۔ انہوں نے مسٹر کمار کو موقع پرست لیڈر قرار دیا تھا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کے لوگ عوام کے لیے فکر مند ہیں۔ ہم عوامی مفاد کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بی جے پی ہے جو جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ایک ہی اصول ہے کہ جو خوفزدہ نہیں ہوگا اسے محکمہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے خوفزدہ کرو۔ جیسا کہ ملک میں کئی مقامات پر دیکھا گیا ہے ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو کچھ بھی بکتا ہے اسے خرید لو اور بی جے پی میں شامل کرلو۔ بی جے پی اسی حکمت عملی پر ملک میں سیاست کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن ہمیشہ عوام کے چہروں پر خوشیاں لانے کے لیے کام کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میڈل لے کر گھر واپسی ایک خاص تجربہ : سنگیتا کماری

Next Post

گائے اسمگلنگ:انوبرتامنڈل 20اگست تک سی بی آئی کی تحویل میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

گائے اسمگلنگ:انوبرتامنڈل 20اگست تک سی بی آئی کی تحویل میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.