جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بابر روٹ کو ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن سے اتار سکتے ہیں: جے وردھنے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-11
in کھیل
A A
جو روٹ کا انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فوری طور پراستعفیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

دبئی// سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ کا دبدبہ ختم کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔
انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ اس دہائی میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں، اور انہیں 2021 میں آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا تھا۔
آئی سی سی ریویو کے نئے ایپی سوڈ میں جب جے وردھنے سے پوچھا گیا کہ کون روٹ کو ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن سے باہر کر سکتا ہے، تو انھوں نے کہا، ‘یہ ایک مشکل سوال ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم کے پاس ایک موقع ہے۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں اچھا کھیلا ہے اور یہ ان کی رینکنگ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ قدرتی طور پر باصلاحیت کھلاڑی ہے، ہر صورتحال میں کھیلتے ہیں اور حالات کے مطابق اپنے کھیل کو ڈھال لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ کون، کب اور کتنی کرکٹ کھیلتا ہے لیکن بابر یہ کر سکتے ہیں۔
خیال ر ہے کہ بابر تینوں فارمیٹس کے لیے آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں شامل ہونے والے واحد بلے باز ہیں۔ جہاں وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلے نمبر پر ہیں وہیں ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
بابر نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے درمیان تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 بننے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔ جے وردھنے نے بابر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل کام کو مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جے وردھنے نے کہاکہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن پر رہنا مشکل ہے کیونکہ کئی اچھے کھلاڑیوں کو ایکس جیسا رہنا ہوتا ہے۔ جب تک وہ ایسا کر سکتے ہیں، وہ محدود اوورز میں اپنی جگہ پر قائم رہ سکتے ہیں اور ٹیسٹ میں بہتری لا سکتے ہیں۔
انہوں نے سری لنکا میں بہت اچھی بلے بازی کی۔ میرے مطابق ان کی لڑائی پربھات جے سوریا سے تھی جنہوں نے چار میں سے تین اننگز میں بابر کو آؤٹ کیا۔ یہ مقابلہ دیکھنے میں شاندار تھا۔ بابر نے پہلے میچ میں بھی عمدہ سنچری اسکور کی۔ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں گے۔ حال ہی میں ان کے کچھ انٹرویوز میں سنا ہے کہ وہ ہر فارمیٹ میں ٹاپ پر جانا چاہتے ہیں۔
جے وردھنے نے کہا کہ بابر نے بطور کپتان ذمہ داری بھی سنبھالی ہے اور ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو آسان کام نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں شرط لگا سکتا ہوں کہ وہ کم از کم وقت میں تینوں فارمیٹس میں نمبر ون ہوں گے، لیکن دنیا میں اور بھی اچھے کھلاڑی موجود ہیں جو انھیں بہتر کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔’

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کرکٹ میں نسل پرستی کا الزام لگایا

Next Post

کے ایل راہل مکمل طور پرفٹ، دورہ زمبابوے پر ٹیم کی کپتانی کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
کے ایل راہل انگلینڈ کے دورے سے باہر، علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے

کے ایل راہل مکمل طور پرفٹ، دورہ زمبابوے پر ٹیم کی کپتانی کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.